15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستانی فوج اور ایچ ڈی ایف سی بینک کے درمیان مفاہمت نامہ

Urdu News

نئی دہلی، دفاعی عملے کی تنخواہ کے پیکج سے متعلق ہندوستانی فوج اور ایچ ڈی ایف سی کے درمیان 3 اپریل 2018 کو ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ ایچ ڈی ایف سی بینک  اور ہندوستانی فوج کے درمیان پہلے مفاہمت نامے پر دستخط 2011 میں کئے گئے تھے اور اس کی 13 مارچ 2015 میں تجدید کی گئی تھی۔ موجودہ مفاہمت نامہ ان تمام باتوں کو ذہن میں رکھ کر کیا گیا ہے جس سے کہ خدمت کرنے والے فوجیوں ، پنشنرز اور ان کے کنبوں کی ضرورتوں کو پورا کیا جا سکے ۔

مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب کی صدارت ڈائریکٹر جنرل (ایم پی اور پی ایس )لیفٹیننٹ جنرل ایس کے سینی نے کی اورمحترمہ سمیتا بھگت  ، ہیڈ گورنمنٹ بزنس اور برانچ بینکنگ  کی سربراہی میں ایچ ڈی ایف سی بینک کی اعلیٰ شخصیتوں نے اس مفاہمت نامے  پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

اس قت ہندوستانی فوج نے  گیارہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر بینکوں کے ساتھ ڈیفنس سیلری پیکج پر مفاہمت نامے کئے ہیں۔  فوج امید کر رہی ہے کہ اس مفاہمت نامہ سے فوج میں خدمت کرنے والے فوجیوں  اور ریٹائرڈ فوجی عملے کی ایک بڑی تعداد کو فائدہ پہنچے گا۔ جن کے ایچ ڈی ایف سی بینک میں کھاتے ہیں۔ اور اس سے انہیں بینکنگ کی جدید سہولتوں تک رسائی کے لئے ایک موقع بھی فراہم ہوگا۔

دیگر فائدوں کے علاوہ موجودہ مفاہمت نامے کے تحت فوجی عملہ مفت پرسنل ایکسیڈنٹ ڈیتھ کور حاصل کر سکے گا اور 30 لاکھ روپے کا مفت پرماننٹ ڈس ایبیلیٹی کور بھی حاصل کر سکے گا۔ اس کے علاوہ  دفاعی عملے کی حادثاتی موت کی صورت میں منحصر بچے کی تعلیم کے لئے چار سال تک کے لئے  ایک لاکھ روپے سالانہ تک کا مفت تعلیمی کور بھی حاصل ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More