17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستانی معیشت مضبوط ، پائیدار اور متوازن نمو حاصل کرے گی: ارون جیٹلی

Urdu News

نئی دہلی، ۔مالیات اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر جناب ارون جیٹلی نے  ،’’  انڈیا اپارچیونٹی   ‘‘  کے عنوان سے منعقد  ایک مذاکراتی سمینا ر میں شرکت کی ۔اس موقع پر وزیر مالیات موصوف نے اپنی تقریر میں  کہا کہ حکومت ہند نے  اصلاحات کے  جو ٹھوس   اقدامات کئے ہیں ان سے  ڈھانچہ جاتی اثاثوں  ،  قرض  اور دیوالیہ پن کے کوڈ(آئی ڈی سی )     جیسے مالیاتی شعبوںمی موثر   مواقع پیدا ہوئے ہیں ۔ وزیر مالیات موصوف نے مزید کہا کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی عمل آوری سے حکومت ہند   کے اقدامات کی مددسے ہندوستانی معیشت  مضبوط  ، پائیدار اور  متوازن نمو حاصل کرے گی۔  انہوں نے کہا کہ آج اس امر کی صریحی شہادت نظر آرہی ہے کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی سے پیداہونے والا بحرا ن کم وبیش اب ختم ہوچکا ہے ۔ یکم جولائی 2017سے جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد   اس کےتدریجی عبوری دور میں    حکومت ہند نے  جو اقدامات کئے ہیں ، وہ ہماری معیشت کو  بلندیوں تک لے جائے گی۔  انہوں نے مزید کہا کہ   ہندوستان نے  17-2016  کے دوران راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ 16-2015  میں  راست غیر ملکی سرمایہ کاری  کی مقدار بہت کم تھی ،جس سے ہندوستانی معیشت پر عالمی برادری کے  اعتبار میں اضافے کا اندازہ کیا جاسکتا ہے ۔اس موقع پر انہوں نے   عالمی  اورہندوستانی معیشت ،  قومی سرمایہ کاری   ،انفراسٹکچر فنڈ  اور کاروبارکرنے کی آسانی جیسے موضوعات پر حکومت ہند کے ذریعہ  کئے گئے  اصلاحات کے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔

          وزیر مالیات جناب ارون جیٹلی   ایک ہفتہ کے سرکار ی دورہ امریکہ پر  واشنگٹن ڈی سی میں ہیں ۔جہاں وہ   بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف  اور عالمی بینک  کے اجتماعات اور دیگر متعلقہ اداروں کی میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔ ریرزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی ) کے گورنر جناب اُرجت پٹیل    ، محکمہ مالیاتی امور کے سکریٹری سبھاش چندر گرگ اور دیگر سرکردہ افسران  وزیر موصوف کے ساتھ گئے اعلیٰ سطحی ہندوستانی وفد میں  شامل ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More