18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستانی کافی کی پانچ اقسام کے لئے جی آئی سرٹیفکیشن

Urdu News

نئی دہلی، تجارت اور صنعت کی وزارت، کے محکمہ برائے صنعتی فروغ و داخلی تجارت  نے حال ہی میں ہندوستانی کافی کی پانچ اقسام کو  جیو گرافیکل انڈیکیشن(جی آئی) سے سرفراز کیا ہے۔ ہندوستانی کافی کی یہ پانچ اقسام درج ذیل ہیں:

  • کورگ عرابیکا کافی یہ کافی  کرناٹک کے ضلع کوڈاگو کے علاقے میں خاص طور سے اگائی جاتی ہے۔
  • ویا نارڈ رو بستا کافی یہ کافی ویانا رڈ ضلع کے علاقے میں خاص طور سے اگلائی جاتی ہے۔ویا نارڈ ضلع ریاست کے کیرالہ کے مشرقی علاقے میں واقع ہے۔
  • چکماگالور عرابیکا کافی  یہ کافی چکما گالور ضلع کے علاقے میں خاص طور سے اگائی جاتی ہے۔ چکما گالور ضلع کرناٹک کے ملناڈ  خطے سے تعلق رکھنے والے  دکن   پٹھار میں واقع  ہے۔
  • آراکو ویلے عرابیکا کافی  اس کافی کوریاست آندھرا پردیش  کے ضلع وشا کھا پٹنم کی پہاڑی چوٹیوں اور اڈیشہ کے علاقے میں  900-1100  میٹر کی بلندی پر اگائی جانے والی کافی سے تعبیر کیاجاسکتا ہے۔قبائلیوں کے ذریعہ پیدا کی جانے والی آراکو کی کافی کی پیداوار میں ایک نامیاتی طریقہ کار استعمال کیاجاتا ہے۔جس میں قبائلی کافی کاشت کار بندوبست کے طریقہ کار پر زور دیتے ہیں۔اس کی پیداوار کے دوران کافی مقدار میں نامیاتی کھاد ، گرین کھاد اور نامیاتی  پیسٹ مینجمنٹ طریقہ کار کااستعمال کیاجاتا ہے۔
  • بابا بو دان گریس عرابیکا کافی   اس کافی کوچکما گالور ضلع کے وسطی حصے میں واقع علاقوں  اور ہندوستان میں کافی کی جائے پیدائش کے  اصل علاقوں میں خاص طور سے اگائی جاتی ہے۔اس کافی کو  منتخب طور سے ہاتھ کے ذریعہ توڑا جاتا ہے اور فطری جوش کے ذریعہ اس کو ڈبہ بند کیاجاتا ہے۔اس کافی کے کپ میں چاکلیٹ کے ذائقے کے ساتھ تیزابیت ، ہلکا ذائقہ اور بہترین خوشبو ہوتی ہے۔اس کافی کو بلندی پر اگائی جانے والی کافی بھی کہا جاتا ہے جو کہ ہلکی آب وہوا میں رفتہ رفتہ پک جاتی ہے اور اس طرح سے ایک خاص طرح کی خوشبو اور ذائقہ حاصل کرلیتی ہے۔

مانسون کے موسم میں پیدا ہونے والی مالا بار روبستا کافی ایک نادر خصوصیت کی حامل ہندوستانی کافی ہے۔اس کافی کو اس سے پہلے جی آئی سرٹیفکیشن سے نوازا جاچکا ہے۔

ہندوستان میں 3.66 کافی کاشت کاروں کے ذریعہ تقریباً4.54  ہیکیٹر اراضی میں کافی کی کاشت کی جاتی ہے۔ان  کافی کاشت کاروں میں سے 98فیصد چھوٹے کاشت کار ہے۔ہندوستان کی جنوبی ریاستوں میں بنیادی طور پر کافی کی کاشت کی جاتی ہے:۔

کرناٹک:۔54فیصد

کیرالہ:۔19 فیصد

تامل ناڈو:۔8 فیصد

غیر ر وایتی علاقوں مثلاً  آندھرا پردیش اور اڈیشہ17.2) فیصد ( اور شمال مشرقی ریاستوں(1.8  فیصد) میں بھی کافی اگائی جاتی ہے۔

ہندوستان میں دنیا میں واحد ملک ہے جہاں کافی کی پوری کاشت کاری زیر سایہ  ہوتی ہے  اور اس کو ہاتھ سے توڑا جاتا ہے اور دھوپ میں سوکھایا جاتا ہے۔ہندوستان دنیا کی  کچھ بہترین کافی کی پیداوار کرنے والا ملک ہے۔اس کافی کو ہندوستان کے قبائلی کسان ملک کے مغربی اور مشرقی کھاٹوں میں اگاتے ہیں یہ دونوں خطے دنیا میں حیاتیاتی تنوع کے دو بڑے اہم مراکز ہیں۔ دنیا کے بازار میں ہندوستانی کافی کی قدر وقیمت کافی زیادہ ہے اور اس کافی کو یورپ میں پریمیئم کافی کی حیثیت سے فروخت کیاجاتا ہے۔

جی آئی سرٹیفکیشن کے ذریعہ جو شناخت اور تحفظ حاصل ہوتا ہے ،اس سے ہندوستان کے کافی  کاشت کاروں کو مخصوص علاقے میں اگائی جانے والی کافی کے مخصوص معیارات کو برقرار رکھنے کے لئے سرمایہ کاری کی تحریک ملے گی۔  اس سے دنیا میں ہندوستانی کافی کی مرئیت اور نمائش میں کافی اضافہ ہوگا اور کافی کاشتکاروں کو اپنی اپنی پریمیئم کافی کی زیادہ سے زیادہ قیمت حاصل کرنے میں مدد فراہم ہوگی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More