17.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستانی کسٹم سے آکسیجن کنسٹریٹرکی منظوری میں تاخیر نہیں ہورہی ہے

Urdu News

میڈیا کے کچھ طبقوں میں یہ خبر گردش کررہی ہے کہ آکسیجن کنسٹریٹرز ، کسٹم حکام سے کلیئرنس ملنے  میں تاخیر کی وجہ سے کسٹمز  گودام میں پڑے ہوئے ہیں۔ یہ خبریں بالکل غلط ہیں ، حقائق سے کوسو دور اور بغیر کسی بنیاد کے ہیں۔

بالواسطہ ٹیکسس اور کسٹمز کا مرکزی بورڈ (سی بی آئی سی) نے واضح کیا ہے کہ ہندوستانی کسٹم کے ساتھ ایسا کوئی  زیرالتواء کسنٹریٹرز نہیں ہے۔ ہندوستانی کسٹمز تیزی سے تمام آکسیجن کنسٹریٹرز کی  کھیپوں کو منظوری دے رہا ہے  اور درآمد کی کسی بھی بندرگاہ  پر  اس طرح کے زیر التواء کے کوئی اعداد و شمار موجود نہیں ہیں۔

مجموعی طور پر ، مختلف ممالک سے 3000 آکسیجن کنسٹریٹرس عالمی سطح پر امداد کے طور پر موصول ہوئے ہیں جو عالمی وبا کے خلاف اجتماعی لڑائی میں ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کو حکومت ہند کی امدادی کوششوں کی بدولت یہ عالمی حمایت ملی ہے۔ ان  امداد میں سے ماریشیس نے 200 آکسیجن  کسنٹریٹرز ، روس (20) ، برطانیہ نے چار کھیپوں (95+120+280+174) ، 80 رومانیہ سے ، آئر لینڈ سے 700 ، تھائی لینڈ (30) ، چین (1000) اور ازبیکستان نے  (151) آکسیجن کنسٹریٹرس بھیجے ہیں ( 151)۔ اس کے علاوہ ، تائیوان نے 150 آکسیجن کنسٹریٹرز بھیجا ہے ۔ آکسیجن  کنسٹریٹرز یا تو شناخت یافتہ علاقائی دیکھ بھال کے اداروں کو پہنچائے  گئے ہیں ، یا ان تک فراہمی کے لئے روانہ کردیئے گئے  ہیں۔  یہ امدادی سامان گاڑیوں اور  ہوائی جہاز  کے ذریعے بھیجا گیا ہے۔ محکمہ کسٹم کے گودام میں کوئی بھی  آکسیجن کنسٹریٹرس نہیں ہیں ، اس کی وضاحت کی گئی ہے۔

ہندوستانی کسٹمز آکسیجن اور آکسیجن سے متعلق سازوسامان سمیت کووڈ سے متعلقہ درآمدات کی دستیابی کی ضرورت کے بارے میں حساس ہیں ، اور 24  گھنٹے  تیزی سے ٹریک کرنے اور سامان  پہنچنے پراس کو خالی کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں اور چند گھنٹوں کے اندر اندر تیزی سے کلیئرنس دے رہے ہیں۔ کسٹم سسٹم کے ذریعہ دیگر سامانوں پر کارروائی کرنے کیلئے سامان کو کلیئرنس  دینے کے لئے اعلی ترجیح دی جاتی ہے۔ اگرچہ نوڈل آفیسرز کو ای میل پر نگرانی اور کلیئرنس کے لئے الرٹ ملتے ہیں ، لیکن کووڈ سے متعلقہ درآمدات کے بارے میں سینئر افسران کی نگرانی بھی جاری ہے۔

حال ہی میں کسٹم اتھارٹیز کے پاس پڑی 3000 آکسیجن کنسٹریٹرس کی کھیپ سے متعلق معاملہ دلی ہائی کورٹ میں سامنے آیا تھا اور اس بات کو سرکاری وکیل نے واضح کیا تھا کہ اس طرح کی کوئی کھیپ کسٹم حکام کے پاس زیر التوا میں  نہیں ہے۔

وزارت خزانہ نے بھی 3 مئی کو ایک سرکاری ریلیز  کے ذریعے کسٹم حکام کے پاس تین ہزار آکسیجن کنسٹریٹرس پڑے ہونے کی خبروں پر وضاحت کی ہے  ۔ وزارت نے کہا ، “ہم نے دوبارہ اپنی فیلڈ فارمیشنوں کا معائنہ کیا ہے اور کسٹمز کے پاس ایسی کوئی کھیپ موجود نہیں ہے۔ تاہم ، چونکہ ایک تصویر ٹویٹر پر ڈالی گئی ہے ، اگر کسی کے پاس معلومات ہے کہ وہ کہاں پڑا ہے تو  ہمیں آگاہ کریں اور ہم فوری کارروائی کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More