19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان ان ممالک میں سےایک ہے، جہاں فی ملین کم سے کم معاملات سامنے آئے اور فی ملین اموات میں کمی ہے اور اعلی نوعیت کی جانچ کی جاتی ہے

Urdu News

نئی دلّی، مرکزی حکومت کی مرکوز حکمت عملی اور فعالیت کے  ساتھ  ساتھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں  کے  اجتماعی اقدامات کے نتیجے میں ، ہندوستان نےاپنی اس حیثیت کو  برقرار رکھا ہے، جہاں  فی ملین آبادی میں سب سے کم واقعات اور فی ملین آبادی میں  سب سے کم اموات ہوتی ہیں۔

 عالمی سطح پر فی ملین  آبادی  میں کیسوں کی  تعداد 5552 ہے ، جبکہ ہندوستان 5790 ریکارڈ کیا گیا۔ امریکہ ، برازیل ، فرانس ، برطانیہ ، روس اور جنوبی افریقہ میں زیادہ  تعداد رپورٹ ہوئی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001J3DL.jpg

فی ملین آبادی  پر ہندوستان  میں  اموات 87 ہیں، جو دنیا کی اوسط 148 سے کافی کم ہیں۔ کووڈ-19 انتظامیہ میں بھارت کی اہداف کی حکمت عملی اور گذشتہ کئی مہینوں کے دوران صحت عامہ کے صحت مند ردعمل کے نتیجے میں حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024IEH.jpg

کیے گئے کل ٹیسٹوں کے معاملے میں ، ہندوستان کا شمار سر فہرست ممالک میں ہوتا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 1066786 ٹیسٹوں کے ساتھ ، کئے گئے ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 10.5 کروڑ (10،54،87،680) کو عبور کر چکی ہے۔

مستقل بنیادوں پر وسیع اور جامع جانچ نے ابتدائی شناخت اور بروقت موثر علاج میں  مدد کی ہے، جس کے نتیجے میں اعلی بازیافت اور اموات کی شرح کم ہے۔ ہندوستان میں اس وقت اموات کی شرح 1.50فیصد ہے۔

ہندوستان میں  مسلسل فعال واقعات میں کمی کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس وقت فعال معاملات ملک کے کل مثبت معاملات میں سے صرف 7.64 فیصد پر مشتمل ہیں، جس کی مجموعی تعداد 6،10،803 ہیں۔ کل صحت مند ہونے والے  معاملے 72،59،509 ہیں۔

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43،893 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں، جبکہ صحت مند ہونے والے نئے کیس 58،439 ہیں۔ صحت مند  ہونے والے نئے معاملوں میں سے 77 فیصد 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام والی  ریاستوں کی سطح پر ہیں۔

ایک دن کی صحت یابی  میں مہاراشٹر ، کرناٹک اور کیرالہ کا 7،000 سے زیادہ حصہ ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Y60P.jpg

79 نئے تصدیق شدہ واقعات 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں  سے ہیں۔ سب سے زیادہ نئے واقعات میں کیرالہ نے مہاراشٹر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دونوں  ریاستوں میں اب بھی 5000 سے زیادہ نئے معاملات  سامنے آ رہے ہیں۔ جو ریاستیں، نئے معاملات میں  اضافے کی اطلاع دے رہی  ہیں، ان  میں  دہلی ، مغربی بنگال ، کرناٹک ، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو شامل ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004EK2J.jpg

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 508 ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے۔ ان میں سے ، تقریبا 79فیصد  کا تعلق دس ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام ریاستوں سے  ہے۔

مہاراشٹرمیں  سب سے زیادہ  115 اموات ہوئی ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005Q294.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More