17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 7-8فروری 2018 کو بنگلہ دیش میں ڈھاکہ کے مقام پر کامرس کے سکریٹریوں کی سطح کی بات چیت منعقد ہوئی

Urdu News

نئی دہلی، بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کامرس سکریٹری سطح کی باہمی بات چیت 7-8فروری 2018 کو ڈھاکہ میں منعقد ہوئی۔ ہندوستانی وفد کی قیادت کامرس کی سکریٹری محترمہ ریٹا ٹیوٹیا نے کی جبکہ بنگلہ دیش کے وفد کی قیادت حکومت بنگلہ دیش کی کامرس کی وزارت کے سکریٹری جناب سبھاشیش بھوس کررہے تھے۔

طرفین نے باہمی تجارت اور اقتصادی تعلقات سے متعلق متعدد موضوعات پر جامع اور مفید تبادلۂ خیال کیا۔ ان موضوعات میں سرحدی تجارتی پوائنٹس کے ڈھانچے کی ترقی اور اس کا درجہ بڑھانا، دونوں ملکوں کے سرحدی ہاٹوں کی مزید توسیع، باہمی تجارت کو متاثر کرنے والے غیرمحصولی مسائل کی نشان دہی اور انھیں حل کرنا، بی بی آئی این، ایم وی اے کے تحت علاقائی کنیکٹیوٹی اور سرمایہ کاری کی راہ آسان کرنا جیسے موضوعات شامل تھے۔

طرفین نے اس بات سے اتفاق کیا کہ باہمی تجارتی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے امکانات تلاش کئے جائیں اور برآمدات کے فروغ اور تجارت سے متعلق معاملات کو آگے بڑھانے جیسے شعبوں میں تعاون میں اضافہ کیا جائے۔ دونوں ملکوں کے کامرس کے سکریٹریوں نے تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھاوا دینے کی غرض سے پالیسی سطح کی معلومات فراہم کرنے کے مقصد سے بی ٹو بی میکانزم کے قیام پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

اگلی باہمی میٹنگ نئی دہلی میں منعقد ہوگی اور اس کے لئے تاریخیں باہمی صلاح و مشورے سے طے کی جائیں گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More