نئی دہلی، ہندوستان اور جنوبی کوریا کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری سمجھوتے کے مذاکرات کا ساتواں دور 11سے13 دسمبر 2018 کو جنوبی کوریا میں منعقد ہوا۔
اس مدت کے دوران ہندوستانی شکر کی صنعت کے ایک وفد نے جنوبی کوریا کا دورہ کیا۔ہندوستانی شکر انڈسٹری کے وفد نے جنوبی کوریا کے شکر صاف کرنے کے سبھی تینوں کارخانوں کے اعلی نمائندوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔سول میں بھارتی سفارتخانے نے ان میٹنگوں کا اہتمام کیا تھا۔
جنوبی کوریا سالانہ 15 لاکھ ٹن خام چینی درآمد کرتا ہے اور ہندوستان کی شکر کی صنعت اس بات کی کوشش کررہی ہے کہ 2018-19 شکر سیزن کے دوران ہندوستان کی خام شکر برآمد کی جائے۔دونوں ملکوں کے نمائندوں کے درمیان بات چیت کافی مثبت رہی اور ہندوستانی شکر کی صنعت آئندہ بھی جنوبی کوریا میں شکر کے کارخانوں کے ساتھ مزید بات چیت کرے گی تاکہ اس معاملے کو مزید آگے بڑھایا جاسکے جس سے کہ ہندوستان سے جنوبی کوریا کو شکر کی برآمدات کی جاسکے۔