20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان اور ملیشیا کے درمیان روایتی نظام ادویات کے میدان میں تعاون پر 5 ویں باہمی میٹنگ کا انعقاد نئی دہلی میں

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستان اور ملیشیا کے درمیان آج نئی دہلی میں روایتی نظام ادویات کے میدان میں تعاون پر 5 ویں باہمی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ میٹنگ 2010 میں دونوں ممالک کے درمیان دستخط شدہ معاہدے کا ایک حصہ ہے۔ اس میٹنگ کی صدارت مشترکہ طور پر ہندوستان کی جانب سے وزارت آیوش کے جوائنٹ سکریٹری جناب پرمود کمار پاتھک اور ملیشیا کی جانب سے وزارت صحت، ملیشیا کے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل ہیلتھ (میڈیکل) نے کی۔

وزارت آیوش کے سکریٹری جناب ویدیا راجیش کوٹیجا نے اپنے اختتامی خطاب میں کہا کہ ملیشیا کی جانب سے روایتی نظام ادوایات اور ہومیو پیتھی سے متعلق کسی بھی پہل کاوزارت آیوش خیرمقدم کرتی ہے اور اس کے لئے اپنا مکمل تعاون دینے کے لئے تیار ہے۔ میٹنگ میں درج ذیل ایجنڈا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(اے)  یو ٹی اے آر یونیورسٹی ملیشیا میں آیوروید چیئر کا قیام۔

(بی) ہندوستان میں ملیشیائی ماہرین کے لئے پنچکرما تھیرپی میں پیشہ ورانہ تربیت۔

(سی) کلینیکل سلسلے یا طریقے کے لئے آیوروید/ روایتی پروڈکٹس کے میل (کامبینش) کی تاثیر اور سیفٹی کا تجزیہ۔

(ڈی) گڈ لیباریٹری پریکٹسیس (جی ایل پی) پر مبنی آیورویدک پروڈکٹس کا تحفظاتی تجزیہ۔

(ای)  ادویاتی/ طبی پودوں کے میدان میں تعاون کے لئے وزارت آیوش کے نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ (این ایم پی بی) کے درمیان باہمی مفاہمت نامہ (ایم او یو)

(ایف) ملیشیا میں ہومیو پیتھی ڈاکٹروں (پریکٹشنروں) اور ان کی صلاحیت میں اضافے کے لئے ماڈیول میٹنگ میں ملیشیا کی جانب سے ان کے ملک میں روایتی داؤوں کے میدان میں حالیہ فروغ کے بارے میں مختصراً جانکاری دی گئی۔ یہ بھی معلومات فراہم کی گئی کہ ٹی اور سی ایم نظام ادویات سے متعلق مختلف کاموں اور سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے ٹریڈیشنل اینڈ کامپلیمیٹری میڈیسن (ٹی اینڈ سی ایم) کونسل کا قیام کیا گیا ہے۔ انہوں نے ہندوستان میں اپنے ماہرین کی صلاحیت میں فروغ کےلئے تربیت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا تاکہ ہندوستان میں جاری (ہتمام شدہ) انڈین میڈیسن اور پنچکرما کورسوں سے متعلق تجزیاتی پیمانے کو سمجھنے میں مدد ملے۔

وزارت آیوش نے ملیشیا میں آیوش کے پریکٹشنروں اور پروڈکٹس کے رجسٹریشن میں درپیش مسائل کے بارے میں روشناس کرایا۔ اس بارے میں بھی مطلع کیا گیا کہ آیوش پروڈکشن، پریکٹشنر/ پریکٹشنر اور ہندوستان میں پرووائڈرس کے لئے ملک میں ضابطوں کا قومی نظام موجود ہے جو حوالے کے لئے ملیشیا کی جانب سے مشترک کیا جاسکتا ہے۔ وزارت روایتی نظام ادویات کے میدان میں تعاون کو بڑھانے کے لئے پالیسی اور حکمت عملی وضع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More