16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان اور میانمار نے دفاعی شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی، ریبلک آف یونین آف میانمار کی دفاعی خدمات کے کمانڈر اِن چیف (سی ڈی ایس)، سینئر جنرل مِن

آنگ ہلینگ(ایم اے ایچ)، 25 جولائی سے 02اگست 2019ء تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

رکشا راجیہ منتری جناب شری پد ایسو نائک نے ریبلک آف یونین آف میانمار کی دفاعی خدمات کے کمانڈر اِن چیف (سی ڈی ایس)، سینئر جنرل مِن آنگ ہلینگ(ایم اے ایچ) کے ساتھ بات چیت کی۔دونوں فریقوں کے ساتھ سینئر اہلکار بھی تھے۔ اس بات چیت کا مقصد دفاعی تعاون میں اضافہ کرنا، میانمار کی دفاعی خدمات کے شعبے سے متعلق مشترکہ مشقوں اور ٹریننگ کا جائزہ لینا ہوگا۔مشترکہ نگرانی اور صلاحیت سازی کے ذریعے سمندری سلامتی کو مضبوط کرنا، طبی میں شعبے میں تعاون، آلودگی کا بندوبست اور نئے بنیادی ڈھانچے کا فروغ تھا۔

بات چیت کے اختتام پر ہندوستان اور میانمار نے دفاعی تعاون سے متعلق ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔

اس سے قبل دورے پر آئی ہوئی معجز شخصیت نے، میانمار دفاعی خدمات کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ، چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف ایئر اسٹاف ، ایئرچیف مارشل بی ایس دھنووا ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل بپن راوت اورچیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل کرمبیر سنگھ سے ملاقات کی۔

ریبلک آف یونین آف میانمار کی دفاعی خدمات کے کمانڈر اِن چیف (سی ڈی ایس)، سینئر جنرل مِن آنگ ہلینگ کو تینوں افواج کی طرف سے گاڈ آف آنر دیا گیا۔انہوں نے قومی جنگی یادگار پر خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

اپنے مشرقی ایشیائی پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو ترجیح  دینے والی ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کا میانمار ایک کلیدی ستون ہے۔ ہندوستان میں حالیہ برسوں میں میانمار کے ساتھ دفاعی تعاون میں تیزی سے اضافہ کیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More