21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان اور چین نے ہندوستانی تیکھے کھانوں کی برآمدات کے لئے پروٹوکول پر دستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی، کامرس  کےسکریٹری جناب انوپ وادھون اور جنرل ایڈمنیسٹریشن آف کسٹمز آف چائنا (جی اے سی سی) کے نائب وزیر جناب لی گو نے آج نئی دہلی  میں  تجارت سے متعلق امور اورزرعی پیداوار کی کلیئرینس کے لئے زیر التوا ہندوستانی درخواست سے متعلق معاملات پر گفتگو کرنے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔

اس میٹنگ میں دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے امور کو سراہا اور بازار کی رسائی سے متعلق معاملات کو جلد حل کرنے کے لئے رضامند ہوئے تاکہ مزید متوازن تجارت فروغ دیکر  ہندوستان اور چین دونوں ملکوں کے وژن کو حاصل کیا جاسکے۔

میٹنگ کے اختتام پر ہندوستانی تیکھ کھانوں کی چین میں برآمدات کے لئے ایک پروٹوکول پر دستخط کئے گئے۔

ہندوستان اور چین کے درمیان زرعی اشیا سے متعلق دستخط کئے گئے پروٹوکول

نمبر شمار

اشیا

دستخط کے سال

ریمارکس

1.

عام

2003

2.

کریلا

11 اپریل 2005

3.

انگور

11 اپریل 2005

4.

تل کے کھانے

15 مئی 2015

2018 میں بالآخر رضامندی ہوئی

5.

باسمتی چاول

21 نومبر 2006

صرف باسمتی چاول کے لئے پہلے پروٹوکول پر دستخط کئے گئے تھے

6.

باسمتی چاول اور غیر باسمتی چاول

9 جون 2018

دونوں اقسام کے لئے

7.

مچلی کے کھانے/ مچھلی کے تیل

28 نومبر 2018

چین کو مچھلی کے کھانے/ مچھلی کے تیل کی برآمدات کے لئے  صحت بخش اور معائنے کی ضروریات کے لئے پروٹوکول

8.

تمباکو کی پتیاں

21 جنوری 2019

چارل سال کی مدت کے لئے پہلے پروٹوکول پر 14 جنوری 2008 کو دستخط کئے گئے تھے۔ 21 جنوری 2019 کو اس کی تجدید کی گئی

9.

تیکھے کھانے

9 مئی 2019

چین میں ہندوستانی تیکھے کھانوں کی برآمدات کے لئے ایس پی ایس پروٹوکول

(مآخذ: محکمہ برائے زرعی اشتراک و تعاون/ برآمدات معائنہ کونسل۔ ای آئی سی)

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More