نئی دہلی۔ ۔وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ نے آج یہاں ہندوستان اور چین کے درمیان دوکلام تنازع کے جلد حل ہو نے کی امید ظاہر کی ۔ یہ کہتے ہو ئے کہ ہمارے سلامتی فورسیز اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنے کی پوری طرح اہل ہے ۔ جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان نہ توسیع پسند ہے اور نہ ہی کسی ملک پر حملہ کیا ہے ۔ انہوں نےکہا کہ ہم کسی کے ساتھ ٹکراؤ نہیں چاہتے بلکہ امن چا ہتے ہیں ۔
وزیر داخلہ نے آج یہاں آ ئی ٹی بی پی کی شہنائی نوازی کی ایک شاندار تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہم اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ رشتے قائم کر نا چا ہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا یہی مقصد تھا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنی حکومت کی تقریب حلف برداری میں تمام پڑوسی ملکوں کے سر براہان کو مدعو کیا تھا ۔ جناب سنگھ نے سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کا حوالہ دیتے ہو ئے کہا کہ ہم دوست تو بدل سکتےہیں لیکن پڑوسی نہیں بدل سکتے ۔
جناب راجناتھ سنگھ نے آئی ٹی بی پی میں عرصہ سے عملے کی ترقی میں ہو رہی تاخیر کا ذکر کیا جو 2011 سے زیر التوا ہے ۔انہوں نےکہا کہ آئی ٹی بی پی کے عملے نے ضبط و تحمل کے ساتھ اس تاخیر کو برداشت کیا ہے ۔ انہوں نے یقین دلا یا کہ وزارت داخلہ سی اے پی ایف کی ہا ؤ سنگ اور ان کی فلاح و بہبود سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے علاوہ ان کے کیریئر امکانات کو بہتر بنا ئے گی ۔
اس موقعہ پر وزیر مملکت (داخلہ) جناب کرن رجی جو نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آج کی تقریب آ ئی ٹی بی پی کے عملہ کے مار ل کو بڑھا نے کا کام کر ے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت امور داخلہ میں پالیسی سازوں اور ان پالیسیوں کو زمین پر عملی جا مہ پہنانے والوں کے درمیان کے فاصلے کو دور کیا گیا ہے ۔
آ ئی ٹی بی پی کے ڈائریکٹرجنرل جناب آ ر کے پچنڈا نے اپنے خطاب میں کہا کہ 1654 آئی ٹی بی پی عملے کی ترقی گذشتہ 6 برسوں سے زائدعرصہ سے زیر التوا تھی ۔ وزارت داخلہ ترقی دینے کی لگاتار کو شش کر رہی ہے ۔ اس موقعہ پر انٹلی جینس بیورو کے ڈائریکٹر جناب راجیو جین اور سی اے پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل بھی موجود تھے ۔