19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان اور یوکرین سنیما کے ذریعہ دوطرفہ اشتراک وتعاون کو مستحکم کریں گے

भारत और यूक्रेन सिनेमा के माध्यम से द्विपक्षीय सहयोग को मजबूत बनाने के लिए सहमत
Urdu News

نئی دہلی،27؍فروری،ہندوستان اور یوکرین نے سنیما کے ذرائع سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ اشتراک وتعاون کو مستحکم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان اشتراک وتعاون ایک پالیسی اور ادارہ جاتی فریم ورک کے ذریعہ کی جائے گی۔ جس کے تحت فلمی میلوں کے توسط سے فلمیں دکھائی جائیں گی۔ علاوہ ازیں ہندوستان کے ذریعہ قائم کردہ فلم آفس پلیٹ فارم کا استعمال کیا جائے گا۔ عوام تک رسائی کیلئے ذیلی سرخیوں کے ساتھ فلمیں دکھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو اور یوکرین کے رکن پارلیمنٹ، نیز یوکرین کے نیشنل کونسل آف ٹیلی ویژن اینڈ ریڈیو براڈکاسٹنگ کے چیئرمین جناب آئیوری آرٹیمینکو کی قیادت میں یوکرین کے وفد کے درمیان آج نئی دہلی میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران مذکورہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس میٹنگ کے دوران اطلاعات ونشریات کے وزیر مملکت کرنل رجیہ ودرھن راٹھور اور اطلاعات ونشریات کی وزارت کے سکریٹری بھی موجود تھے۔

میٹنگ میں تبادلہ خیال کے دوران اطلاعات ونشریات کے وزیر جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ان کی وزارت دونوں ملکوں کے سرکاری نشریاتی اداروں کے درمیان پروگراموں کے تبادلے، مواد کی تخلیق اور فلموں کی نمائش اور تقسیم میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ پروگرام اور مواد کے ترجمے اور دونوں ملکوں کی متعلقہ زبانوں میں ذیلی سرخیاں فراہم کرنے کے امکانات کے بارے میں گفتگو کی گئی۔

جناب نائیڈو نے یوکرین کے وفد کو وزارت اطلاعات ونشریات کے اندر حال ہی میں قائم کئے گئے فلم کی منظوری سے متعلق آفس کی جانکاری بھی دی تاکہ فلم سازوں ایک واحد ونڈو کے ذریعہ کلئرنس مل سکے اور انہیں آسانی ہو۔ ایف ایف او فلم پروڈیوسروں کیلئے ایک سہولت کی جگہ ہے جہاں انہیں ضروری اجازت نامے کے علاوہ ہندوستان میں فلم شوٹنگ کے مقامات نیز فلموں کے مکمل ہونے کے بعد فلموں کی نمائش کیلئے دستیاب سہولتوں کے بارے میں اطلاعات فراہم ہوتی ہیں۔ جناب آئیوری آرٹیمینکو نے کہا کہ یوکرین کی حکومت یوکرین میں ہندوستانی فلم میلہ کے انعقاد کیلئے کوشش کررہی تاکہ سنیما کے ذرائع سے دونوں ملکوں کے درمیان تہذیبی وثقافتی رشتوں کو فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے مستقبل قریب میں منعقد ہونے والے فلم میلے میں آنے کیلئے اطلاعات ونشریات کے وزیر کو ذاتی طور پر دعوت دی۔

اس میٹنگ میں دونوں ملکوں میں ایک دوسرے کی فلموں کو دکھانے کیلئے فلم میلے کے انعقاد کیلئے نیز فلم میلوں میں شراکت دار ملک کی حیثیت سے شریک ہونے کے امکان کے بارے میں گفتگو ہوئی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More