19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان اپنی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے تئیں پوری طرح عہد بستہ رہا ہے:نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ہندوستان نے ہمیشہ اپنی اقلیتوں کے تئیں ایک منصفانہ اور غیرجانبدارانہ رویہ اپنانے کو یقینی بنایا ہے اور شمولیت اور غیر متعصبانہ رویہ ملک کے عقیدے کانا قابل تبدیل زیور ہے۔جناب نائیڈو آج یہاں اسٹینڈرڈ، گریجویٹ اسکول آف بزنس کے طلباء سے خطاب کررہے تھے جنہوں نے ان سے ملاقات کی تھی۔

کچھ حلقوں کی جانب سے پھیلائے جارہے جھوٹے دعوؤوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اپنی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے تئیں ہمیشہ پوری طرح عہد بستہ رہا ہے۔

جناب نائیڈو نے اقلیتی طبقوں سے تعلق رکھنے والی قدآور شخصیتوں مثلاً   ڈاکٹر ذاکر حسین، فخر الدین علی احمد اور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے بارے میں ذکر کیا جو ہندوستان کے سابق صدور رہے ہیں اور جنہوں نے بہت سی اعلی آئینی، انتظامی اورعدلیہ کے علاوہ مسلح افواج کے اعلی  عہدوں پرفائز رہ کر خدمات انجام دی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتے  بھارت کی ترقی میں برابر کی ساجھے دار رہی ہیں۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ بھارت کے ذریعہ  شاندار ترقی کی داستان تحریر کی جارہی ہے۔ معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے  کی گئی بہت سی  اصلاحات  کا ذکر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان کی معیشت بہت مستحکم ہے اور  وہ سب سے بہتر اور مستحکم حالت میں ہے۔جناب نائیڈو نے کہا کہ دنیا ہندوستان کو سرمایہ کاری کے ایک پسندیدہ مقام کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

جناب نائیڈو نے کچھ اہم کامیابیوں اور کارناموں کا ذکر کیا جو ہندوستان نے  سماجی انصاف اور شمولیت میں حاصل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے مضبوط سماجی سیکوریٹی اقدامات اور جامع انشورنس اسکیمیں نافذ کی ہیں اور تمام شہریوں کو بینکنگ نظام کے تحت لایا جارہا ہے۔

نائب صدرجمہوریہ نے مزید کہا کہ ہم اپنی بچیوں کو با اختیار بنانے اور ان کا تحفظ کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ عورتوں کی تعلیم کو بہتر بنایا جاسکے اور ان کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوسکیں اس کے علاوہ عورتوں میں صنعت کاری کو فروغ دیاجاسکے۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ ہندوستان ایک مضبوط جمہوری ملک ہے جس کامظاہرہ ہر کامیاب الیکشن میں رائے دہندگان کی بڑی تعدادکے  ڈرامائی طور پر اضافے سے ظاہر ہوا ہے۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان میں ایک وفاقی نظام حکومت ہے جہاں مرکز اور ریاستی سرکاریں تعاون کرتی ہیں اور ایک دوسرے سے ربط قائم رکھتی ہیں اور ملک کے مفاد کو اولین ترجیح دیتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان دنیا کے ملکوں کے ساتھ بامعنی شراکت داری کے ذریعہ مشترکہ ترقی، بین الاقوامی  بھائی چارے  ،انسانیت اور پر امن  بقائے باہم کی ابدی قدروں کے لئے ہمیشہ کھڑا  ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نے کسی دوسرے ملک کو فتح کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی۔

ہندوستان کی عالمی نظام میں  بڑھتی ہوئی غیرمعمولی حصے داری  اور اس کی سافٹ ویئر کی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ ہندوستان بین الاقوامی فارموں میں بہت زیادہ تعاون کررہا ہے اور وہ شراکت داری کا خواہش مند ہے۔

نائب صدرجمہوریہ نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ نوجوانوں کی صلاحیت اور طاقت میں یقین رکھنے والوں میں سے ایک ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More