19.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان اپنے قریبی پڑوسی ملک کو ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے، کنکٹی ویٹی اور صلاحیت سازی کے شعبے میں تعاون اور سہولیات کی پیشکش کرنے کا خواہشمند ہے:ہردیپ سنگھ پوری

Urdu News

نئی دہلی، شہری ہوابازی، مکانات اور شہری امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج ’علاقائی تعاون : پڑوسی پہلے- ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے، کنکٹی ویٹی اور صلاحیت سازی ‘ سے متعلق ایک گول میز کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس کانفرنس کا اہتمام ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کی شراکت داری سے شہری ہوابازی کی وزارت نے کیا تھا، جس  میں دستیاب مواقع پر توجہ دی گئی اور ان سہولیات پر توجہ مرکوز  کی گئی، جن کی پیشکش خطے میں ہوائی اڈے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ہوائی کنکٹی ویٹی میں اضافہ کرنے اور صلاحیت سازی کے لئے اشتراک بڑھانے جیسے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئےکی گئی ہے۔ 11 اے پی اے سی  ممالک کے ہیڈ آف مشنس، ایم او سی اے کے سکریٹری جناب پردیپ سنگھ کھرولہ، وزارت خارجہ  میں ای آر کے سکریٹری جناب ٹی ایس تریمورتی، صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمہ کے سکریٹری ڈاکٹر گروپرساد مہاپاترا اورحکومت ہند اور صنعت کے سینئر عہدیداروں نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔

اس موقع پر وہاں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ ہندوستانی ہوابازی کی صنعت ملک کی مجموعی معاشی ترقی میں محرک رہی ہے۔ خطے  میں ہوابازی کی ترقی کے سبب ہندوستان اور خطےکے دیگر ملکوں کے لئے زبردست مواقع اور چیلنجز پیدا ہوئے ہیں۔ ہندوستان ایک ریاست کے طور پر ہوائی ٹرانسپورٹ اور ہوائی نیوی گیشن خدمات میں بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کیلئے لگن کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ اعلیٰ معیار کا ہوائی اڈے کا بنیادی ڈھانچہ، بڑھتی ہوئی معیشت اور ضروری سرکاری تعاون نے ہندوستان کو ایک عالمی ہوابازی کا مرکز بننے میں     کافی سہارا دیا ہے۔ ہندوستان اپنے سب سے قریبی پڑوسی کے لئے ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے، کنکٹی ویٹی اور صلاحیت سازی کے شعبے میں تعاون اور سہولیات کی پیشکش کرنے کا خواہشمند رہے گا۔

کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے  ایم او سی اے ، حکومت ہند، کے سکریٹری جناب پردیپ کھرولہ نے کہا کہ  ہندوستان کا ہوابازی کا سیکٹر گزشتہ کچھ سالوں سے زبردست ترقی کر رہا ہے۔ اب یہ اس پوزیشن میں ہے کہ  وہ جدید بنیادی ڈھانچے،صلاحیت سازی اور ہوائی کنکٹی ویٹی کے ساتھ جنوب ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیاء کے ملکوں کو تعاون اور سہولیات فراہم کرے۔ اس سلسلے میں عوام سے عوام کے رابطے، ٹیکنالوجی کا تبادلہ، صلاحیت سازی اور بنیادی ڈھانچہ میں معلومات کا تبادلہ اور ٹیکنالوجی کا اشتراک بھی شامل ہے۔ دی ایئرپورٹ اتھارتی آف انڈیا نے ہندوستان میں شہری ہوابازی کی کمپنی کے طور پر خود کو ایک سرکردہ ادارے کے طور پر ثابت کیا ہے، جہاں  افریقہ اور ایشیاء بھر میں عالمی نوعیت کا بنیادی ڈھانچہ اور        ایئراسپیس کی سیفٹی کے علاوہ ہوابازی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا عمل دخل شامل ہے۔

اس گول میز کانفرنس کی اس لئے بھی اہمیت تھی، کیونکہ اس میں اہم مواقع اجاگر کئے گئے تھے، جو علاقائی اور باہمی شراکت داری کو مستحکم کر سکتے ہیں۔اس بات کا بھی خیال رکھا گیا ہے کہ  علاقائی ہوائی رابطہ اور ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور جنوب ایشیائی اور جنوب مشرقی ایشیائی خطے کے ملکوں میں خدمات علاقائی شراکت داری او ر ترقی  میں  اضافہ کی ایک اہم محرک ہے۔ ہندوستان اور اس کے پڑوسی ملکوں نے پہلے ہی لائن ف کریڈٹ میں ساجھیداری کی ہے، جن میں ہوائی اڈوں اور ہوابازی بندرگاہوں کی تعمیر، ریلوے ، سڑکیں، بجلی و توانائی ، ٹیلی مواصلات اور جہاز رانی وغیرہ کا احاطہ کیا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More