19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان بمسٹیک آفات ناگہانی کے بندوبست سے متعلق پہلی مشق 2017 منعقد کرے گا

Urdu News

نئی دہلی۔؛  ہندوستان بمسٹیک آفات ناگہانی کے بندوبست سے متعلق پہلی مشق 2017 منعقد کرے گا۔ یہ مشق 10 اکتوبر سے 13 اکتوبر 2017 تک دلی اور قومی راجدھانی علاقے میں نیشنل ڈزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف ) کے ذریعہ منعقد کی جائے گی۔ نیپال کے کٹھمنڈو میں بمسٹیک کے سینئر افسران کی 17 ویں میٹنگ جو کہ 7 فروری 2017 کو ہوئی تھی ، میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ہندوستان علاقے کے لیے آفات ناگہانی کے بندوبست سے متعلق پہلی مشق منعقد کرے گا۔

مذکورہ مشق آفات کے خطرات میں کمی سے متعلق ان تمام بہترین طریقۂ کار کے تبادلۂ کا پلیٹ فارم ہے جس سے بمسٹیک ممالک کے مابین آفات کے بندوبست کے لیے تال میل مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس مشق کا خاص مقصد آفات کی صورت میں علاقے کی تیاری کا جائزہ لینا ہے۔ اس سے رکن ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور علاقائی تعاون میں مطابقت پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

کثیر جہتی تکنیکی اور معاشی تعاون کے لیے خلیج بنگال اقدامات کے سبھی ساتوں ممالک کے وفود مثلاً بنگلہ دیش بھوٹان، انڈیا، میانمار، نیپال، سری لنکا اور تھائی لینڈ ، دلی میں بمسٹیک ممالک کے سفارت خانے ، ہائی کمیشن کے نمائندے، نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور نوڈل وزارتوں کے اعلیٰ حکام اس میں شامل ہوں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More