نئی دہلی: ہندوستانی آرمی (آئی اے) اور رائل تھائی لینڈ آرمی (آر ٹی اے) کے درمیان مشترفوجی تربیتی مشق میتری – 2019 جس کا آغاز 16 ستمبر 2019 کو ہوا تھا، 29 ستمبر 2019 کو فارن ٹریننگ نوڈ، امروئی (میگھالیہ) کے مقام پر اختتام عمل میں آیا۔ گزشتہ 14 دنوں کے دوران ہندوستان اور تھائی لینڈ دونوں ملکوں کے فوجی دستوں نے دہشت گردی مخالف کارروائیوں اور اضافہ شدہ باہمی فوجی آپریشن میں اپنی مہارت اور تجربات کا باہمی تبادلہ کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان اس مشترکہ فوجی تربیتی مشق کا انعقاد شہری اور جنگلات کے ماحول میں دہشت گردی مخالف کارروائیوں کے متعدد پہلوؤں کی مشترکہ تربیت حاصل کرنے کے لئے کیا گیا۔
دونوں ملکوں کے درمیان اس مشترکہ فوجی مشق کا اختتام 48 گھنٹے تک جاری رہنے والے آؤٹ ڈور فوجی مشق کے ساتھ ہوا، جس میں دونوں ملکوں کے فوجی دستوں نے ایک فرضی گاؤں میں محاصرہ اور تلاش کی کارروائیوں کو انجام دیا۔ اس مشترکہ فوجی مشق کی توثیق اور جائزے کا عمل ہندوستانی فوج کے بریگیڈیئر انل رمن نے دونوں ملکوں کے سینئر آرمی افسران کی موجودگی میں انجام دیا۔ تھائی لینڈ کی جانب سے فوج کی قیادت کرنل پانا کلیو پلوڈٹوک نے انجام دیا۔
مشترکہ فوجی مشق میتری – 2019 کے دوران دونوں ملکوں کے فوجی دستوں نے تربیت حاصل کرنے کے علاوہ فوجی مشق کے آخری دن دیگر سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ان ثقافتی پروگراموں میں دوستانہ فٹبال اور والی بال کے میچ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور بھائی چارے میں اضافہ کرنے کے لئے ثقافتی پروگراموں کا انعقاد بھی شامل ہے۔ دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان آپسی مفاہمت اور بین آپریشن کو فروغ دینے کے علاوہ فوجی مشق میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں بھی تعاون فراہم کیا۔