15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان عالمی پائیدار توانائی ایجنڈے میں قیادت جاری رکھے گا : جناب دھرمیندر پردھان

Urdu News

نئی دہلی، پیٹرولیم اور قدرتی گیس   نیز فولاد کے  مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ   ہندوستان  پائیدار عالمی توانائی ایجنڈے کی قیادت  جاری رکھے گا ۔   ‘‘ انرجی فیوچر روڈ میپ  ’’ کے موضوع پر  ٹی ای آر آئی  ورلڈ سسٹین ایبل  ڈیولپمنٹ سمِٹ  ، 2020 میں  اپنا کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے  وزیر موصوف نے آج کہا کہ   ‘‘ ہندوستان میں ہم اپنے توانائی کے شعبے میں   بڑی  بنیادی ڈھانچہ جاتی تبدیلی  کر رہے ہیں ۔  یہ تبدیلی پیمانے  اور پیچیدگی  دونوں طرح کی ہے اور اس میں  مختلف  نظام پر انحصار بھی شامل ہے ۔  باقی دنیا کے مقابلے میں ہندوستان میں  توانائی  کی کمی کو دور کرنے  کی کوشش  ہماری   خصوصی  قومی  صورت حال پر مبنی ہے ۔  توانائی کی ترسیل کو محفوظ ، سستی ، قابلِ اعتماد  اور پائیدار بنانے کو   یقینی  بنانے کے لئے صحیح اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔  انہوں نے مزید کہا کہ  ملک میں  توانائی کی کمی کو دور کرنے کے لئے   ہم  2030 یو این سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ  گول کے حصول اور   سی او پی  21 میں کئے گئے وعدے  کے تئیں  پورے طور پر اپنی اقتصادی ترقی کی ضرورتوں  کے ساتھ   جڑے رہیں گے ۔

          توانائی کی ضرورتوں کے بارے میں بتاتے ہوئے  وزیر موصوف نے کہا کہ  ‘‘ ہندوستان ، امریکہ اور چین کے بعد توانائی کا تیسرا سب سے بڑا صارف ہے  ، جب کہ ہماری  توانائی کی مانگ   تیل کی 882 ملین ٹن  کے مساوی ( ایم ٹی او ای ) تک بڑھانے کی ہے ،   2017 ء میں عالمی اوسط کے مقابلے ہماری توانائی کی فی کس کھپت اب بھی 30 فی صد ہے ۔  ہماری توانائی کی کھپت میں  2035 ء تک  سالانہ 4.2 فی صد کے حساب سے  اضافے کا نشانہ  ظاہر کیا گیا ہے ۔       عالمی سطح پر  توانائی کی کُل مانگ 2040 ء تک کا  ، جو نشانہ مقرر کیا گیا ہے ، اُس کے مقابلے میں  ہندوستان کا حصہ تقریباً دو گنا ہوکر 11 فی صد تک ہو جائے گا ، جس سے معاشی ترقی  میں مضبوطی آئے گی ۔  ہندوستان میں  ہم  توانائی کی زیادہ دستیابی اور  تمام کاروباری  اور جائز توانائی کے وسائل کے ذریعے  کم کاربن گیس کے اخراج  کے دونوں ہدف  کو حاصل کرنے  کی کوشش کر رہے  ہیں  ’’ ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002XAKB.jpg

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ  پائیدار توانائی کو یقینی بنانے کی  عالمی کوششوں میں  ہندوستان  اپنی توانائی کی منفرد ضرورتوں  کے پیش نظر نئی راہ تلاش کر رہا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ ‘‘ ہندوستان پائیدار عالمی توانائی ایجنڈے  کی قیادت  میں  اپنے مثبت کردار کو جاری رکھے گا ۔  کاربن گیس کے اخراج کو کم سطح پر لانے کے اپنے  وعدے پر ہم قائم ہیں  اور ہم ملک میں انرجی فُٹ پرنٹ کو بڑھانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image003EQ3E.jpg

          اس موقع پر جناب دھرمیندر پردھان نے  ‘‘ ٹوورڈس  اے لو کاربن  اسٹیل سیکٹر ’’ کے عنوان سے ایک رپورٹ کا اجراء بھی کیا ، جس میں  بدلتے ہوئے بازار  ، ٹیکنا لوجی اور ہندوستان کے فولاد کے لئے پالیسی تناظر کا عمومی خاکہ پیش کیا گیا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More