نئی دہلی، آج ہندوستان میں کووڈ کے ایکٹو کیسوں کی تعداد 352586 رہی۔مجموعی پازیٹو معاملات میں ایکٹو معاملات کا حصہ مزید گھٹ کر 3.57 فیصد تک گر گیا ہے۔ یہ 149 دن کے بعد سب سے کم ہے۔ 18 جولائی 2020 کو مجموعی ایکٹو معاملات کی تعداد 358692 تھی۔
نئے معاملات کے مقابلے میں روزانہ کے ری کور شدہ معاملات میں اضافے نے مجموعی کیسوں کی تعداد میں اجتماعی کمی کو یقینی بنایا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تمام ایکٹو معاملوں میں 3960معاملات کی مجموعی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں قومی پیمانے پر 27071 نئے کیسوںکا اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہی 30695 معاملات میں ری کوری ریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ 17دن سے نئے کیسوں کے مقابلے میں روزانہ کی ری کوری شدہ کیسوں کی تعداد زیادہ ہورہی ہے۔
مجموعی طورپر ری کورشدہ کیسوں کی تعداد تقریباََ 94 لاکھ ( 9388159) جو 94.98 ری کوری کی شرح کی ترجمانی کرتی ہے۔ ری کور شدہ اور ایکٹو معاملات کے درمیان فرق بڑھتا جارہا ہے او ر اس وقت یہ 9035573 ہے۔
ری کور شدہ نئے کیسوں میں سے 75.58 فیصد کیس 10ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ریکارڈ کئے ہیں۔ کیرالہ میں ایک دن کی سب سے زیادہ ری کوری شدہ کیسوں کی تعداد رہی جو کہ 5258 تھی۔ جس کے بعد مہاراشٹر میں 3083 نئی ری کوری کیسیز سامنے آئے ہیں۔ مغربی بنگال میں 2994 یومیہ ری کوری کے کیس سامنے آئے ہیں۔
نئے کیسوںمیں سے 75.82فیصد معاملے 10 ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوںمیں سامنے آئے ۔
کیرالہ میں سب سے زیادہ یومیہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں، جن کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تعداد 4698 رہی۔مہاراشٹر میں 3717 نئے کیسیز ریکارڈ کئے گئے جبکہ مغربی بنگال میں کل 2580 نئے کیس سامنے آئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 336 اموات میں سے 79.46 فیصد 10 ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ریکارڈ کی گئی ہیں۔
نئی اموات میں سے70اموات یعنی 20.83 فیصد اموات مہاراشٹر میں ہوئیں ۔ اس کے بعد مغربی بنگال اور دلی میں بالترتیب 47 اور 33 نئی اموات کی رپورٹ کی گئی ہے۔