18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں لگاتار کمی

Urdu News

ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی کارجحان جاری ہے۔ سردست ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار ہے۔ کل متاثرہ کیسوں میں زیر علاج مریضوں کی  حصہ داری ( تعداد) مزید گھٹ کر 2.72 فیصد رہ گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 1389 کی کل کمی آئی ہے۔

a.jpg

سردست  ایک مہینے سے زیادہ عرصے کے دوران روزانہ جو نئے معاملے آئے ہیں وہ روزانہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد کے مقابلے کم ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 20.021 افراد کووڈ سے متاثر پائے گئے ۔ اسی مدت کے دوران 21131 افراد کو رونا سے شفایاب ہوئے ۔ جس سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی کا رجحان یقینی ہوا ہے۔ صحت یاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 98 لاکھ یعنی 9782669 ہے۔ جب کہ شفایاب ہونے کی شرح  95.83 فیصد ہے۔ شفایاب ہونے والے مریضوں اور زیر علاج مریضوں کے درمیان فرق لگاتار بڑھ رہا ہے اور  یہ آج 95 لاکھ کو پا رکر گیا ہے۔

b.jpg

 اگر ہم عالمی سطح پر ہندوستان کا موازانہ کریں تو یہاں  کورونا کے سب سے کم معاملے ہیں۔اور فی دس لاکھ آبادی کے حساب سے  ہندوستان میں کورونا کے معاملات سب سے کم ہیں۔ یہ تعداد7,397 ہے۔ فی دس لاکھ آبادی کے حساب سے   روس ، برطانیہ ، اٹلی ، برازیل ، فرانس، اور امریکہ میں سب سے  زیادہ  معاملات  ہیں۔

c.jpg

10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں صحت یاب ہونے والے معاملوں کا فیصد 72.92 ہے۔

کیرالہ میں  ایک ہی دن میں سب سے زیادہ مریض صحت یاب ہوئے وہاں 3,463 نئے مریض صحت یاب ہوئے جب کہ مہاراشٹر میں 2,124 افراد صحت یاب  ہوئے۔اس کے بعد مغربی بنگال میں 1,740 مریض صحت یاب ہوئے۔

d.jpg

79.81 فیصد سے معاملوں کا تعلق 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔

روزانہ نئے معاملوں  کے لحاظ سے کیرالہ سرفہرست ہے وہاں کورونا کے 4,905 نئے معاملے درج ہوئے اس کے بعد مہاراشٹر کا  نمبر ہے جہاں 3,314 معاملے درج ہوئے جب کہ  مغربی بنگال میں 1,435 نئے معاملے درج ہوئے۔

f.jpg

 گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا  سے 279 افراد کی  موت ہوئی ہے۔

 جن ریاستوں یا مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں روزانہ کورونا سے موت ہوئی ہے ان میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 88 اموات ہوئیں جب کہ مغربی بنگال 29 اور کیرالیہ میں روزانہ 25 اموات ہوئیں۔

11.jpg

 ہندوستان میں روزانہ اموات میں لگاتار کمی کارجحان ہے۔ ہندوستان میں دس لاکھ کی آبادی پر اموات 107 ہے جو دنیا میں سب سے کم ہے جب کہ عالمی اوسط 224 ہے۔

e.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More