19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان میں مجموعی طور پر کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کی کوریج 54.58 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے

Urdu News

نئی دہلی،:ہندوستان میں کووڈ  – 19  کی ٹیکہ کاری کا دائرہ کار  54.58 کروڑ  کی  تعداد سے تجاوز کر گیا ہے۔ مجموعی طور پر 545857108 ویکسین کے ڈوز  6154235  اجلاسوں کے ذریعے مریضوں کو دئے گئے ہیں۔ یہ اعداد وشمار  آج صبح 7 بجے تک کی  عبوری رپورٹ کے مطابق ہیں۔ گزشتہ 24  گھنٹوں میں  1743114  ویکسین کے ڈوز  لگائے گئے ہیں۔

ان میں شا مل ہیں:

صحت دیکھ بھال کے  ورکر

پہلا ڈوز

1,03,50,751

دوسرا ڈوز

81,00,615

پیش پیش رہنے والے  ورکر

پہلا ڈوز

1,82,78,787

دوسرا ڈوز

1,21,73,133

18  سے 44  سال  تک کی عمر کے گروپ کے  افراد

پہلا ڈوز

19,68,99,466

دوسرا ڈوز

1,54,10,416

45  سے 59  سال تک کی عمر کے گروپ کے افراد

پہلا ڈوز

11,73,89,912

دوسرا ڈوز

4,57,91,230

60  سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلا ڈوز

8,11,53,834

دوسرا ڈوز

4,03,08,964

میزان

54,58,57,108

کووڈ – 19  ٹیکہ کاری کی ہمہ گیر مہم کا  نیا مرحلہ  21  جون 2021  سے شروع ہوا ہے۔ مرکزی سرکار ملک بھر میں کووڈ – 19  ویکسی نیشن کی  رفتار  کو تیز کرنے اور  اس کے اسکوپ کو  وسعت  دینے کے تئیں پر عزم ہے۔

ہندوستان کی ریکوری  کی شرح اس وقت 97.48  فیصد ہے۔

وبا کے آغاز  کے بعد سے ہی اس مرض سے متاثر افراد میں سے 31411924 افراد پہلے ہی  کووڈ – 19  سے  بازیابی حاصل کر چکے ہیں، جب کہ گزشتہ 24  گھنٹوں میں  35909  مریض  صحت یاب ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WV5K.jpg

گزشتہ 24  گھنٹوں میں ہندوستان  میں  32937 روز مرہ کے نئے کیسز کی رپورٹ میں موصول ہوئی  ہے۔

گزشتہ  مسلسل 50  دنوں سے روزانہ کے نئے کیسوں کی تعداد  50000 سے  بھی کم    رپورٹ کی جارہی ہے۔ یہ  مرکز اور  ریاستوں نیز  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FY85.jpg

آج ہندوستان میں مجموعی  ایکٹیو کیسوں کی تعداد  381947  رہی۔ اب  ایکٹیو کیسوں کی شرح  ملک کے  مجموعی  پازیٹیو کیسوں کی   صرف 1.18 فیصد  رہ گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034J31.jpg

ملک بھر میں  جانچ کی صلاحیت کو نمایاں طور پر بہتر کرنے کے ساتھ ہی  ملک بھر میں گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران  مجموعی طور پر  1181212  ٹیسٹ کئے گئے۔ مجموعی طور پر ہندوستان میں ابھی تک  49.48 کروڑ  (494805652) سے زیادہ  مریضوں کے ٹسٹ کئے  جا چکے ہیں۔

ایک جانب  ملک بھر میں ٹیسٹنگ  کی صلاحیت میں اضافہ کردیا گیا ہے تو دوسری جانب ہفتے وار  پازیٹیوٹی  کی شرح اس وقت  2.01  فیصد  اور  روزانہ کی پازیٹیوٹی کی شرح   آج 2.79  فیصد  ہے۔ روزانہ کی  پازیٹو کیسوں کی شرح  گزشتہ  21  دنوں سے  تین فیصد سے کم ، جب کہ گزشتہ  70  مسلسل دنوں سے  5  فیصد سے کم  قائم  رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0045K5M.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More