22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان میں ملاحوں کی تعداد میں 60 ہزار سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے

Urdu News

نئی دہلی، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں ، جہاز رانی اور کیمیکلز و فرٹیلائزرس کے مرکزی وزیر مملکت جناب من سنگھ لال منڈاویا نے آج کہا ہے کہ ملک  میں ملاحوں کی تعداد میں 60 ہزار سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف 92 ہزار لوگ جہاز سے متعلق روزگار میں مصروف ہیں ان کی تعداد بڑھ کر اب ایک لاکھ 54 ہزار ہو گئی ہے ۔

 وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت نے اس سیکٹر میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں ۔ اس کے تحت اصلاحات میں ملاحوں کے امتحان کو بہتر بنانا بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے صرف ایک سے دو فیصد ہی امیدوار مذکورہ امتحان  پاس کرپاتے تھے ۔ نصاب کو بہتر بنائے جانے کے ساتھ پاس کا اوسط اب بڑھ کر 10 فیصد ہو گیا ہے ۔ اس سے اس سیکٹر میں روزگار کے لئے زیادہ سے زیادہ نوجوان لوگ کوالیفائی کر پا رہے ہیں۔

جناب منڈاویا نے مزید بتایا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اصولوں اور ضابطوں کو سخت کیا  گیا ہے کہ  طلبا کو جو ملاح بننے  کی تربیت حاصل کر رہے ہیں ۔ تربیت کی مدت کے دوران سمندر میں جانے کا موقع حاصل ہو ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے انہیں بہتر پہچان ملے  گی اور انہیں اس سیکٹر میں روزگار کے لئے پوری طرح تیار کیا جا سکے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More