17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان میں کثرت آبادی کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہندوستان کی اقتصادی ترقی کیلئے ایک چیلنج اور ایک موقع دونوں : منسکھ منڈاویہ

Urdu News

نئی  دہلی۔ ہندوستان میں آج کثرت آبادی ایک ایسی نعمت ہے جو دنیا کے کسی دیگر ملک کو حاصل نہیں ہے۔ ان میں سے 60 فیصد آبادی نوجوانوں کی ہے جو فی الحال کام کرنے کی عمر والے ہیں۔ یہ بات کیمیا اور کیمیائی کھاد ، سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں نیز جہاز رانی کے وزیر مملکت  جناب منسکھ  ایل منڈاویہ نے آج یہاں ایک بیان میں کہی۔

جناب منڈاویہ نے کہا کہ مستقبل قریب میں ہندوستانی معیشت کے  زیادہ تر شعبوں میں موجودہ وقت سے زیادہ ہنرمند افرادی قوت  کی ضرورت ہوگی۔ یہ ہندوستان کے لئے ایک چیلنج اور ایک موقع دونوں ہوگا کہ وہ اپنی افرادی قوت کو مطلوبہ ہنر  اور علم سے لیس کرے تاکہ انہیں ملک کی اقتصادی ترقی میں مسلسل تعاون دینے کے لائق بنایا جاسکے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ’اسکل انڈیا‘ کی ایک مشن کے طور پر نشاندہی کی تاکہ نوجوانوں کو ہنرمند بنایا جاسکے اور ہندوستان کی کثرت آبادی کی نعمت کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنایا جاسکے۔

اس پس منظر میں وزیر موصوف نے مطلع کیا کہ کیمیا اور کیمیاوی کھاد کی وزارت کے تحت کیمیا جات اور پیٹرو کیمیکلز کے محکمے نے ملک بھر میں سینٹرل انسٹی ٹیوٹس آف پلاسٹک انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (سی آئی پی ای ٹی) کے توسط سے  ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے او ر ہندوستانی نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اچھی پیش رفت کی ہے۔

اس سلسلے میں مزید معلومات دستیاب کراتے ہوئے جناب منڈاویہ نے بتایا کہ 2014 سے ملک میں سی آئی پی ای ٹی مراکز  کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے اور یہ 23 سے بڑھ کر 2018 میں 39 تک جا پہنچی ہے۔  پلاسٹک انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی  کے شعبے میں سی آئی پی ای ٹی  طویل مدتی اور قلیل مدتی  کورسز   چلارہے ہیں۔ ان میں پوسٹ گریجویٹ ، انڈرگریجویٹ اور ڈپلومہ تینوں طرح کے کورسز شامل ہیں۔ وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ  گزشتہ چار برسوں میں سی آئی  پی ای ٹی نے تقریباً 6.4 لاکھ افراد کو پیشہ ورانہ  اور فروغ ہنرمندی سے متعلق  تربیت  اور پلاسٹک اور اس سے ملحقہ صنعتوں  میں تقریباً 5.8 لاکھ افراد کو روزگار بھی دستیاب کرایا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More