17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان میں کم فعال معاملوں کا سلسلہ لگاتار جاری

Urdu News

بھارت نے کے خلاف لڑائی میں ایک نیا سنگ میل پار کرلیا ہے۔قومی سطح پر مثبت معاملوں کی مجموعی شرح 8 فیصد سے نیچے آچکی ہے۔یہ رجحان بلا رُکے لگاتار چار دنوں سے جاری ہے۔مثبت معاملوں کی مجموعی شرح فی الحال 7.94 فیصد ہے اور اس میں لگاتار کمی آرہی ہے۔

یہ ملک گیر سطح پر بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔آج ٹیسٹنگ کی کل تعداد 9.5کروڑ کو پار کرگئی۔

WhatsApp Image 2020-10-19 at 10.36.40 AM.jpeg

جیسا کہ ثبوتوں سے ظاہر ہے، بڑے پیمانے پر لگاتار ٹیسٹنگ کی وجہ سے ہی مثبت معاملوں کی شرح کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔مثبت معاملوں کی  شرح میں یہ کمی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ وبائی مرض کے پھیلنے کی شرح کو مؤثر طریقے سے قابو میں کرلیا گیا ہے۔

زیادہ سے زیادہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ سے مثبت معاملوں کی شناخت ، مؤثر نگرانی سے مریضوں کا تیزی سے پتہ لگانا اور سنگین معاملوں میں گھر؍اسپتالوں میں وقت پر اور مؤثر طریقے سے علاج ممکن ہو پایاہے۔ ان تمام اقدام کی وجہ سے شرح اموات کو کم کرنے میں بھی کافی مدد ملی ہے۔

WhatsApp Image 2020-10-19 at 10.36.42 AM.jpeg

اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں روزانہ کی اوسط مثبت شرح 6.13فیصد ہے۔یہ مرکزی حکومت کی  کامیاب ٹیسٹ ، ٹریک، ٹریس، ٹریٹ اور ٹیکنالوجی حکمت عملی اور ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے اس پر عمل کرنے کا نتیجہ ہے۔

WhatsApp Image 2020-10-19 at 10.36.43 AM.jpeg

ہندوستان میں فعال معاملوں میں لگاتار کمی کا رجحان بنا ہوا ہے۔لگاتار تیسرے دن، جب فعال معاملوں کی تعداد ڈیڑھ مہینے کے بعد 8 لاکھ کے نشان سے نیچے آگئی تھی، مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارت میں آج فعال معاملوں کی کل تعداد7,72,055 ہے۔

فی الحال فعال معاملے  ملک بھر میں کل مثبت معاملوں کا محض 10.23فیصد ہیں۔

صحت یاب ہونےوالوں کی کل تعداد 66لاکھ سے زیادہ (66,63,608)ہے، جو فعال معاملوں کے فرق میں اضافہ کا باعث ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 66,399مریض صحت یاب ہونے کے بعد گھر لوٹ چکے ہیں، جبکہ نئے تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد 55,722ہے۔ قومی سطح پر صحت یابی کی شرح بڑھ کر 88.26فیصد ہوچکی ہے۔

نئے صحت یاب معاملوں میں سے 79فیصد 10 ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں، جن کے نام ہیں: مہاراشٹر، کیرالہ، کرناٹک، تمل ناڈو، آندھراپردیش، اترپردیش، مغربی بنگال، دہلی، اُڈیشہ اور چھتیس گڑھ۔

سب سے زیادہ صحت یاب ہونے والے افراد مہاراشٹر سے ہے، جہاں ایک دن میں 11ہزار لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس کے بعد کیرالہ اور کرناٹک ہیں، جہاں ایک دن میں 8ہزار سے زیادہ لوگ صحت یاب ہورہے ہیں۔

WhatsApp Image 2020-10-19 at 10.23.40 AM.jpeg

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران55,722 نئے تصدیق شدہ معاملے سامنے آئے ہیں۔

نئے معاملوں میں سے 81فیصد10 ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں۔روزانہ 9 ہزار سے زیادہ نئے معاملوں کے ساتھ مہاراشٹر اب بھی پہلی ریاست بنی ہوئی ہے، جس کے بعد کرناٹک اور کیرالہ ہیں، جہاں سے روزانہ 7 ہزار نئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔

WhatsApp Image 2020-10-19 at 10.23.37 AM.jpeg

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 579لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ 90 دنوں کے بعد روزانہ ہونے والی موت کی تعداد 600 سے نیچے درج کی گئی ہے۔

ان میں سے تقریباً 83 فیصد اموات دس ضلعوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں درج کی گئی ہیں۔

25فیصد سے زیادہ نئی اموات(150 اموات) مہاراشٹر سے ریکارڈ کی گئی ہیں۔

WhatsApp Image 2020-10-19 at 10.23.38 AM.jpeg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More