11.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان میں کووڈ – 19 سے بچاؤ کی ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک مجموعی طور پر 45.60کروڑ سے زیادہ افراد کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں

Urdu News

ہندوستان میں کووڈ – 19 کی ٹیکہ کاری مہم کے تحت کل تک 45.60 کروڑ سے زیادہ افراد کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔ آج صبح 8 بجے تک  دستیاب عبوری رپورٹ کے مطابق 5450378 سیشنز کے دوران  مجموعی طور پر456033754 افراد کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5183180 ٹیکے لگائے گئے۔

حفظان صحت سے متعلق کارکنان

پہلی ڈوز

1,02,98,871

دوسری ڈوز

77,94,788

پیش پیش رہنے والے صحت کارکنان

پہلی ڈوز

1,79,23,328

دوسری ڈوز

1,11,57,062

18 سال سے 44 سال تک کی عمر کے لوگ

پہلی ڈوز

14,95,34,704

دوسری ڈوز

76,78,805

45 سال سے59 سال تک کی عمر کے لوگ

پہلی ڈوز

10,37,58,165

دوسری ڈوز

3,75,98,059

60 سال سے زیادہ عمر کے لوگ

پہلی ڈوز

7,46,25,671

دوسری ڈوز

3,56,64,301

میزان

45,60,33,754

کووڈ – 19 سے بچاؤ کی عام ٹیکہ کاری کا نیا مرحلہ 21 جون 2021 سے شروع ہوا تھا ۔ مرکزی حکومت اس کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور ملک بھر میں کووڈ – 19 کی ٹیکہ کاری کے دائرہ میں توسیع دینے کے تئیں پر عزم ہے۔

اس عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں سے30743972افراد پہلے ہی کووڈ – 19 سے صحت یاب ہو چکے ہیں ، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہی42360 مریض شفایاب ہوئے ہیں ۔ اس طرح شفایاب ہونےوالے افراد کی مجموعی شرح 97.38 فیصد ہو گئی ہے۔

1.jpg

گزشتہ 24 گھنٹے میں ہندوستان بھر سے44230 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ 33دن سے 50000 سے کم یومیہ نئے کیس درج ہورہے ہیں۔ مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوشش کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔

2.jpg

ہندوستان میں آج زیرعلاج مریضوں کی تعداد405155 ہے، جوکہ ملک میں مجموعی طور پرمتاثرہ معاملے کے 1.28 فیصد پر مشتمل ہے۔

3.jpg

ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں خاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے، اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں مجموعی طور پر1816277 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔بھارت میں مجموعی طور پر اب تک46 کروڑ سے زیادہ (464650723) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

اب جب کہ ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، ہفتہ وار متاثرپائے جانے والےافراد کی شرح 2.43 فیصد ہے، جب کہ ایک دن میں اس وائرس سے متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح شرح آج 2.44فیصد رہی۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح مسلسل53 ویں دن بھی اس وقت 5 فیصد سے نیچے ہے۔

4.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More