17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک مجموعی طور پر 95کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں

Urdu News

آج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46,57,679   افراد کوکووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ہندوستان میں کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی مہم نے 95  کروڑ (95,19,84,373)  کے عظیم نشانے کو پار کرلیا ہے۔اس نشانےکو حاصل کرنے کیلئے  92,57,689 سیشنوں کا انعقاد کیا گیا۔

آج صبح 7 بجے تک موصول ہونےوالی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد وشمار حسب ذیل ہیں:

حضظان صحت سے متعلق کارکنان

پہلی خوراک

1,03,75,239

دوسری خوراک

90,23,632

صف اول کے  صحت کارکنان

پہلی خوراک

1,83,58,791

دوسری خوراک

1,53,58,849

18 سال سے 44 سال تک کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

38,42,48,233

دوسری خوراک

10,19,06,145

45  سال سے 59 سال تک کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

16,55,10,602

دوسری خوراک

8,31,07,859

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

10,45,16,927

دوسری خوراک

5,95,78,096

میزان

95,19,84,373

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 21,563  مریض شفایاب   ہوئے ہیں،جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد(عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے) 3,32,93,478   تک پہنچ گئی۔

اس کے نتیجے کے طور پر ہندوستان میں شفایاب ہونے والوں کی شرح اس وقت  98.00 فیصد ہے،جو مارچ  2020  کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ  شرح ہے۔

مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پائیدار اورمتحدہ کوششوں کے نتیجے میں روزانہ 50 ہزار سے کم نئے معاملات  درج ہونے کا رجحان قائم ہے۔پچھلے لگاتار  106 دنوں سے اسی رجحان کی خبریں موصول ہوتی رہی ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران   18,132 نئے معاملات درج کئے گئے۔یہ گزشتہ 215 دن میں درج ہونے والے  نئے کیسوں کی سب سے کم تعداد ہے۔

اس وقت زیر علاج مریضوں کی کل تعداد 2,27,347 ہےجو کہ ملک کے کل متاثرہ معاملوں کا  0.67 فیصد ہے۔ جو کہ گزشتہ209دن  کے  کے دوران مریضوں کی  سب سے کم تعداد ہے۔

ملک بھر میں طبی  نمونوں کی جانچ  کی تعداد میں برابر اضافہ کیاجارہا ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران  10,35,797  ٹیسٹ کئے گئے۔ہندوستان میں اب تک مجموعی طور پر 58.36  کروڑ سے زیادہ (58,36,31,490)  ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

پورے ملک میں ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ کیاگیا ہے۔اسی کے ساتھ ہفتہ وار  مثبت معاملات کی شرح  1.53 فیصد رہی۔جو کہ  اس وقت گزشتہ 108دنوں سے لگاتار 3 فیصد سے بھی کم پر قائم ہے۔یومیہ مثبت معاملات کی شرح اس وقت  1.75 فیصد  ہے۔ یومیہ مثبت معاملات کی شرح لگاتار42 دنوں سے 3 فیصد سے نیچے رہی ہے اور لگاتار  125  دن سے 5 فیصد سے نیچے رہی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More