20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان میں 81 روز کے بعد کووڈ – 19 کے 60،000 سے بھی کم یومیہ نئے معاملے درج کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58،419 یومیہ نئے معاملوں کی اطلاع ہے

Urdu News

نئی دہلی۔ ایک اہم پیشرفت میں ، ہندوستان میں 81 دن کے بعد 60،000 سے کم  نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 58،419 یومیہ نئے معاملوں اطلاع ہے۔ہندوستان میں کووڈ – 19 کے یومیہ نئے معاملوں میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔

مسلسل 13 ویں ملک میں کووڈ – 19 کے نئے معاملوں کی تعداد ایک لاکھ سے بھی کم درج کی گئی ہے۔ یہ مرکز اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام ریاستوں  کے باہمی تعاون سے کی جا رہی مستقل کاوشوں کے باعث ممکن ہوا ہے۔

ہندوستان میں کووڈ – 19 کے فعال معاملوں کی تعداد میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ فعال  معاملوں کی تعداد گھٹ کر آج 7،29،243  ہوگئی ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملوں کی تعداد میں کل 30،776 کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور یہ اب ملک کے کل کووڈ پازیٹو معاملوں کا صرف 2.44 فیصد ہے۔

چونکہ کووڈ – 19انفیکشن سے صحت یاب ہونے کے ساتھ مسلسل 38 ویں دن  بیماری سے صحت یاب ہونے والے افراد کی یومیہ تعداد کووڈ – 19 کے یومیہ نئے معاملوں سے زیادہ ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 87،619 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے میں تقریبا 29  ہزار (29،200) سے زیادہ لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔

ہندوستان میں وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے پہلے ہی کل  2,87,66,009  افراد کووڈ – 19 سے صحت یاب ہوچکے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں کل 87،619 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس بیماری سے صحت یاب ہونے کی قومی شرح بھی بہتر ہو کر 96.27فیصد ہو گئی  ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 18،11،446 جانچ ہوئی جس کے ساتھ اب تک ہوئی جانچ کی کل تعداد 39.10 کروڑ  سے زیادہ (39،10،19،083) ہے۔

اگرچہ ملک بھر میں ایک طرف ٹیسٹنگ میں اضافہ کیا گیا ہے ،وہیں دوسری طرف ہفتہ وار پازیٹو ہونے کی شرح بھی مسلسل کم ہو رہی ہے۔ پازیٹو ہونے کی ہفتہ وار شرح فی الحال 3.43فیصد ہے جبکہ یومیہ پازیٹو ہونے کی شرح آج 3.22فیصدہوگئی  ہے۔ یہ مسلسل 13 دنوں سے تک 5فیصد سے کم  پر برقرار  ہے۔

عارضی رپورٹ کے مطابق آج صبح 7 بجے تک 37،91،686 نشستوں میں مجموعی طور پر اب تک27،66،93،572 ویکسین کی خوراکیں دی گئی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38،10،554 ویکسین کی خوراکیں دی گئیں۔

ان میں یہ شامل ہیں:

صحت کارکنان

پہلی خوراک 1,01,19,241
دوسری خوراک 70,65,889

فرنٹ لائن کارکنان

پہلی خوراک 1,71,08,593
دوسری خوراک 90,32,813
18 سے 44 سال کی عمر کے پہلی خوراک 5,42,21,110
دوسری خوراک 12,27,088
45 سے 59 سال کی عمر کے پہلی خوراک 7,98,16,559
دوسری خوراک 1,26,54,117

60 سال زیادہ کی عمر کے

پہلی خوراک 6,44,21,583
دوسری خوراک 2,10,26,579
کل 27,66,93,572

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More