16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان نے اتراکھنڈ کے صحت کے نظام کی ترقی کے پروجیکٹ کے لیے عالمی بینک کے ساتھ 100 ملین امریکی ڈالر کی مالیت کا معاہدہ کیا

Urdu News

نئی دہلی، 25 مارچ عالمی بینک کے ساتھ ’’اتراکھنڈ کے نظام صحت کی ترقی کے پروجیکٹ ‘‘ کے لیے 100 ملین امریکی ڈالر آئی ڈی اے قرض کے ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے ۔

مذکورہ معاہدے پر حکومت ہند کی جانب سے محکمہ ٔ اقتصادی امور میں جوائنٹ سکریٹری جناب راج کمار اور عالمی بینک کی جانب سے عالمی بینک (ہندوستان) کے قائم مقام ملکی ڈائریکٹر جناب ہشام عبدہ نے نئی دہلی میں دستخط کئے ۔ حکومت اتراکھنڈ کے ایڈیشنل سکریٹری (صحت) ڈاکٹر نیرج کھاروال اور عالمی بینک (ہندوستان) کے قائم مقام ملکی ڈائریکٹر جناب ہشام عبدہ نے ایک پروجیکٹ معاہدے پر بھی دستخط کئے ۔

خاص طور پر ریاست کی پہاڑی ضلعوں میں صحت کی معیاری خدمات تک رسائی میں بہتری لانا اور ریاست کے عوام کے لیے صحت سے متعلق مالی خطرات سے تحفظ کو وسعت دینا مذکورہ پروجیکٹ کا ہدف ہے ۔ اس پروجیکٹ سے خاص طور پر پہاڑی ضلعوں کے عوام مستفید ہوں گے ۔ اس پروجیکٹ کے دو اہم اجزاء ہیں ، (i) نجی شعبہ کو مصروف کرنے میں جدت طرازیاں (ii) قیادت اور نظام میں بہتری۔ پروجیکٹ کی کل مالیت 125 ملین امریکی ڈالر میں سے 25 ملین امریکی ڈالر ریاستی حکومت برداشت کرے گی ۔

اتراکھنڈ کے نظام صحت کی ترقی کے پروجیکٹ کے مکمل ہونے کی تاریخ 30 ستمبر 2023 ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More