17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان نے امیٹھی میں ہند۔روس رائفلز پرائیویٹ لمیٹڈکا مشترکہ کارخانہ ملک وقوم کے نام وقف کیا

Urdu News

نئی دہلی: وزیراعظم جناب نریندرمودی نے اترپردیش میں امیٹھی کے تحت کوہاردورہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کلاشنکوف ازالٹ رائفل تیارکرنے والا ہند۔ روس مشترکہ کارخانہ انڈو۔ رشین   رائفلز پرائیویٹ لمیٹڈ ملک وقوم کے نام وقف کیا۔

          اس موقع پر وزیراعظم ، موصوف نے امیٹھی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھااورمتعدد منصوبے ملک وقوم کے نام وقف کئے ۔

اس موقع پر پڑھے جانے والے مرکزی وزیردفاع محترمہ نرملاسیتارمن کا  خصوصی پیغام  پڑھ کر سنایاگیا ۔ روس کے صدر جناب ولادیمیر پتن نے اس موقع پراپنی تقریرمیں کہاکہ ہندوستان اورروس کے اس مشترکہ طورسے قائم کئے جانے والے کارخانے میں مشہورعالم کلاشنکوف ازالٹ رائفلوں کے جدید ترین 200ماڈل تیارکئے جائیں گے بعد ازاں بڑے پیمانے پر یہ رائفلیں اس کارخانے میں مقامی طورپر تیارکی جاسکیں گی ۔ اورہندوستان کے شعبہ دفاع کو ہندوستان کی سلامتی ایجنسیوں کی چھوٹے ہتھیاروں کی ضرورت پوری کرنے کا موقع حاصل ہوگا ۔

          وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے اس موقع پر اس شراکت داری کے لئے محترم روسی صدر کا شکریہ اداکیا ۔ انھوں نے کہ امیٹھی میں اس کارخانے میں لاکھو  رائفلیں تیارکی جائیں گی  ، جن سے ہمارے  سلامتی دستو ںکو استحکام حاصل ہوگا ۔ انھو ں نے کہاکہ یہ ترقیاتی منصوبہ خاصی تاخیرسے شروع کیاگیاہے اور جدید رائفلوں کی تیاری میں تارخیر ہمارے نواجوں کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے انھوں نے یاد دلایاکہ 2009میں بلٹ پروف جیکٹوں کی ضرورت پیش کی گئی تھی لیکن 2014تک یہ جیکٹیں نہیں خریدی گئیں۔ لیکن اب  مرکزی سرکارنے اب یہ ضرورت پوری کردی ہے انھوں نے کہا کہ ماضی میں متعدد مواقع پراہم ہتھیاروں کی خریداری کے معاملے میں ایسی تاخیر کی گئی ہے اس سلسلے میں انھوں نے رفال جنگجوطیاروں کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ اب یہ طیارے چند ہی مہینوں میں ہندوستانی فضائیہ میں شامل کرلئے جائیں گے اور یہ کامیابی مرکزی سرکار  کی کوششوں کے نتیجے  میں ہی ممکن ہوسکی ہے ۔

          اس موقع پر وزیراعظم نے ان دیگر ترقیاتی منصوبوں کا بھی ذکرکیا جن پرعمل آوری میں متعد د دشواریاں درپیش تھیں انھوں نے کہا اب یہ دشواریاں دورکی جارہی ہیں تاکہ ان پروڈکٹس پرجلد از جلد عمل آوری کی جاسکے ۔ انھوں نے کہاکہ پی ایم آواس یوجنا ، اجولایوجنا ، سوبھاگیہ یوجنا ، اور  بیت الخلاوں کی تعمیر سے امیٹھی میں زندگی جینے کی آسانیاں پیداہوں گی ۔ انھوں نے کہاکہ مرکزی سرکارغریبوں کا بااختیاربنارہی ہے اورغریبی سے نجات پانے میں ان کی مدد کررہی ہے ۔ اسی طرح کسانوں کو بھی بااختیاربنایاجارہاہے ۔ اس سلسلے میں انھوں نے پی ایم کسان سمان ندھی کا ذکرکرتے ہوئے  کہا کہ اس اسکیم کے تحت اگلے دس برسوں کے دوران 7.5لاکھ کروڑروپے کسانوں کو دیئے جائیں گے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More