18.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان نے اپنے قومی سطح پر مقررہ تعاون کے اہداف کو پورا کرنے میں ایک مثال قائم کی ہے: مرکزی وزیر ماحولیات

Urdu News

نئی دہلی: شہروں میں  زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے شہری ماحولیاتی بندوبست کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے آج برکس  ممالک کے وزرائے ماحولیات    برکس  ممالک کے شہروں  کو پیش آنے والے  کثیر جہتی ماحولیاتی   مسائل کو حل کرنے کے لئے مل کر کام کرنےکے لئے   متفق  ہوئے ہیں۔یہ مباحث اور اعلانات  ساؤ پاولو، برازیل میں  منعقدہ  پانچویں  برکس   وزرائے ماحولیات کی میٹنگ کے دوران کئے گئے۔اس میٹنگ سے قبل برکس  کے  ماحولیات کے بارے میں   مشترکہ ورکنگ گروپ کی دوروزہ میٹنگ  منعقد ہوئی۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0016RCG.jpg

            قومی سطح پر مقررہ  تعاون کے اہداف (این ڈی سی ) کو پورا کرنے میں ہندوستان کے ذریعہ کئے گئے بے مثل  اقدامات   پرروشنی ڈالتے ہوئے  ماحولیات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زبردست  قیادت  کے تحت ہندوستان   قومی سطح پر مقررہ  تعاون کے اہداف پورے کررہا ہے ۔ وزیر ماحولیات نے کہا:’’  ہم  توانائی  کی شدت کو 25 فیصد تک کم کرنے کا مقصد حاصل کرچکے ہیں اور  قابل تجدید  توانائی کے 78 جی ڈبلیو  کے حصول کو تو پہلے ہی ممکن بنایا جاچکا ہے۔ ساتھ ہی جنگلات  کی موجودگی  میں  تقریباََ  15000  مربع  کلومیٹر  کا اضافہ کیا گیا ہے  اور جنگلات کے باہر بھی  شجر کاری میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔‘‘

            برکس  ممالک کے ذریعہ ادا کئے گئے کلیدی رول پر زور دیتے ہوئے جناب جاوڈیکر نے کہا کہ  برکس  تعاون اورترقی کے معاملے میں  پانچوں  ممالک کے لئے بہت اچھا پلیٹ فارم  ہے ۔ وزیر ماحولیات نے کہا ’’  پانچوں  ممالک   میں بیداری  پھیل رہی ہے اور ایک دوسرے کو بتانے کےلئے ہمارے پاس بہت سےتجربات ہیں اور ان تجربات سے آب وہوا  کو بہتر بنانے کی  ہماری کوششوں   اور ترقی کو یقینی بناتے ہوئے ماحولیات کے تحفظ   کے سلسلے میں  پانچوں  ملکوں کی معیشت کو مدد ملے گی۔‘‘   وزارتی  میٹنگو  ں  کے بعد وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان نے قومی سطح پر مقررہ  تعاون کے اہداف کو پورا کرنے میں ایک مثال قائم کی ہے اور تمام ملکوںکو اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔

            وزارتی اعلامیہ میں  شامل کلیدی اقدامات  –  اہم  معاملات  مثلاََ  فضلے کا بندوبست ،   بھیڑ بھاڑ  ،ریورس  لاجسٹکس  ،  صفائی ستھرائی  اورشہری ہوا کی کوالٹی  ،شہری ہرے بھرے علاقے    ، اختراعات کے لئے  برکس  ماحولیاتی طور پر اچھی  ٹکنالوجی   ( بی ای ایس ٹی ) تعاون پلیٹ فارم   ،معلومات  کا تبادلہ اور صلاحیت سازی  اور سمندری فضلے  کا انتظام   اور دریا  کی ماحولیات  کو بہتر بنانے  کے لئے  صاف ستھرے دریا کا برکس پروگرام۔  وزرائے ماحولیات  ،  کارروائی سے متعلق تعاون  پرخصوصی توجہ  کے ساتھ  تعاون کے اقدامات کے نفاذ کے  ٹھوس میکانزم  قائم کرنے اور انہیں مستحکم کرنے کے لئے متفق  ہوئے۔شہری ماحولیاتی بندوبست  کے کلیدی موضوعات میں  آلودہ علاقوں اور مٹی  کو بہتر بنانے کی کارروائی  ، پانی کی کوالٹی  ،مسلسل کھپت اور پیداوار کے ضمن میں چکر دار معیشت  ،سمندری کچرا   اور بایو ڈائورسٹی   کو برکس   تعاون اقدامات میں شامل کرنے پر اتفاق ہوا۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image003KAWL.jpg

            ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے برکس  ممالک کے  اقدامات کی ستائش کی اور برکس تعاون کے لئے ہندوستان کی  حمایت  کی تصدیق کی ۔ وزیر ماحولیات نے اہم اقدامات مثلاََ  سؤچھ بھارت مشن  ،فضلے کے بندوبست  سے متعلق قوانین  ، پیرس معاہدے کے تحت  قومی سطح پرمقررہ تعاون کے اہداف  ،قومی صاف ستھری ہوا پروگرام  ، الیکٹرک موبلٹی ، سمندری  کوڑا کچرا  ،شہری جنگلات سے  متعلق اسکیم ،  وسائل کے مناسب استعمال سے متعلق پالیسی تیار کرنے وغیرہ کا تذکرہ کیا۔برکس   ممالک نے  شہری ماحول کی کوالٹی بہتر بنانے کے لئے ان کوششوںاور اقدامات  کی خوب تعریف کی ۔

            حیاتیاتی تنوع کے معاملے میں برکس  ممالک  2020  کے بعد عالمی  حیاتیاتی تنوع  کا خاکہ تیار کرنے کی  حمایت  کے لئے متفق ہوئے اور انہوں  نے  اس توقع کا اظہار کیاکہ یہ خاکہ  حیاتیاتی تنوع کے مسلسل استعمال اور اس  تک رسائی اور اس کے فائدے  میں شرکت  کو تسلیم  کیا جائے گا۔

            برکس  ممالک کے وزرا نے ترقی یافتہ ممالک سے  مطالبہ کیا کہ وہ آب وہوا بہتر بنانے کے لئے مالی امداد ، ٹکنالوجی کی ترقی اور  صلاحیت سازی میں تعاون سمیت  ترقی پذیر ممالک کو   پروگراموں کے نفاذ کے لئے ذرائع فراہم کرانے سے متعلق  یو این ایف سی سی  اور اس  کے کیوٹو                                                                           پروٹو کول  اور پیرس  معاہدے کے تحت  اپنے وعدے پورے کریں ۔برکس   ممالک نے  ترقی  پذیر دنیا میں   ماحولیاتی مسائل  کو حل کرنے کے لئے  کلیدی اہمیت رکھنے والے  مالیاتی وسائل  تک رسائی پرزور دیتے ہوئے  یک رخی ،دوطرفہ اورکثیر جہتی  پروجیکٹوں کے  نئے وسائل کا مشترکہ طورپر پتہ لگانے کی اہمیت  کو بھی تسلیم کیا۔

            برکس  ممالک نے  بنجر  بنائے جانے اور درختوں کی کٹائی  کا مقابلہ کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی کنونشن  کی پارٹیوں  کی کانفرنس کے چوتھے اجلاس کی   انڈین پریذیڈینسی   کی ستائش  کی ۔ جناب جاوڈیکر نے   2سے 13 ستمبر 2019  کے دوران  سی او پی -14  میں شرکت کرنے اور  درختوں کی کٹائی اور زمین  کی زرخیزی میں  گراوٹ کا سامنا کرنے کی کوششوں  میں تعاون کے لئے  برکس  وزرا کے  وفود کو دعوت دی ۔

            برازیل  کے وفد کی قیادت   ماحولیات کے وزیر  جناب ریکارڈو سیلیس ،  روسی وفد کی قیادت    قدرتی وسائل اور ماحولیات کے وزیر جناب  دیمتری کوبل کن    جبکہ  چینی وفدکی قیادت  اکالوجی اور ماحولیات کے نائب وزیر جناب وانگ  رونکی نے اور جنوبی افریقہ کے وفدکی قیادت ماحولیات ، جنگلات اور ماہی گیری کی وزیر محترمہ باربرا  کریسی  نے کی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More