19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان نے بڑھتی منڈی معیشتوں پر پھیلاؤ کے منفی عالمی اثرات کو روکنے کو یقینی بنانے کے لئے جی-20 ملکوں کے ذریعہ مربوط اقدامات کئے جانے پر زور دیا

Urdu News

نئیدہلی انڈونیشیا کے شہر بالی میں 12-11 اکتوبر 2018 کو  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ  /فنڈ بینک  کے اجتماعات کے موقع پر   ارجنٹینا کی صدارت میں  جی -20 ممالک   کے وزرائے مالیات    اور  سینٹرل بینک کے گورنرو ں  کے اجلاس     اور جنوبی افریقہ کی صدارت میں برکس  ڈیپوٹیز میٹنگ 2018  کا اہتمام کیا گیا ۔

جی -20 وزرائے مالیات اور سینٹرل بینک کے گورنرس  (ایف ایم سی بی جی ) کا اجلاس :

          جی -20  کے ایف ایم سی بی جی اجلاس میں عالمی معیشت کو درپیش کلیدی خطرات،  ایک  لچک دار بین الاقوامی مالیاتی نظام کے فروغ   ،  مالیہ کے شعبے میں ڈھانچہ جاتی ترقی  اور جی پی ایف آئی کے عمل کو  مرکزی دھارے میں شامل کرنے پر توجہ مرکوز رہی ۔

          حکومت ہند کی وزارت مالیات کے محکمہ  معاشی امور (ڈی ای اے ) کے سکریٹری جناب سبھاش چندر گرگ نے اس اجلاس میں  اپنی تقریر کے دوران کہا کہ  تجارتی کشیدگی سے متعلق خطرات ، مالیاتی کمزوریوں اورتیل کی قیمتوں    سے متعلق خطرات   ابھرتی منڈی معیشتوں پر زبردست اثرات مرتب کررہے ہیں ۔ جناب سبھاش چندر گرگ نے زور دے کر کہا کہ جی -20  ملکو ں کو   مربوط اقدام کرنا چاہئے تاکہ   ابھرتی منڈی معیشتوں پر مندی کے منفی عالمی اثرات کو کم سے کم کیا جاسکے ۔ اس موقع سکریٹری موصوف نے   ارجنٹینا کے زیر صدارت   ڈھانچہ جاتی فروغ  کے کاموں  کی ستائش کرتے ہوئے   ابھرتے عالمی معیارات کی اہمیت    اورقواعد کو   پرائیویٹ سرمایہ حاصل کرنے کے لئے اہم قرار دیا ۔  انہوں نے  رئیل اسٹیٹ   ،  انویسٹمنٹ ٹرسٹ فنڈ   ،انفراسٹکچر ڈیبٹ  فنڈ کے قیام کی خاطر  پرائیویٹ سیکٹر  کو متوجہ کرنے  کے لئے  ہندوستان کی کوششوںکی ستائش کی ۔ افریقہ کے ساتھ معاہدے کے سلسلے میں اظہار خیال کرتے ہوئے سکریٹری موصوف نے حکومت ہند کے ذریعہ افریقہ میں سرمایہ کاری کو اہمیت دئے جانے کا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے افریقہ کے لئے دس ارب امریکی ڈالر کے قرض کی سہولت کا اعلان کیا ہے ۔

برکس فائننس  ڈپٹیز :

          برکس فائننس ڈپٹیز کے اجلاس میں  سال 2018  کے دوران  برکس فورم   کے ذریعہ حاصل کی گئی ترقی  اور 2019  میں  برازیل کے زیر صدارت  برکس کا آئندہ   لائحہ عمل طے کرنے پر توجہ مرکوز رہی ۔وزرائے مالیات کی سطح پر جو خصوصی امور زیر بحث آئے ، ان میں نیو ڈیولپمنٹ بینک  (این ڈی بی ) کی رکنیت میں توسیع  ، این ڈی بی کی اداشدہ  پونجی کی ادائیگی  کے جدول کی کمزوری،  برکس  پی پی پی ٹاسک فورس کا کام  او ر  برکس ریٹنگ ایجنسی کے قیام  پر اتفاق رائے  وغیر ہ شامل ہیں ۔

          اس اجلاس میں  اپنی تقریر میں حکومت ہند کی وزارت مالیات کے محکمہ معاشی امور کے سکریٹر ی جناب سبھاش چندر گرگ نے   نیو ڈیولپمنٹ بینک کی رکنیت  کی توسیع    کے لئے  حکومت  ہند کی    ٹھوس حمایت کا اعلان کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ برکس کے ڈپٹی حضرات کو   نیو ڈیو لپمنٹ بینک    کی رکنیت   میں توسیع  کی  توثیق کرنی چاہئے ، جس کے بعد این ڈی بی کا بورڈ  انتظامیہ کے ساتھ مل کر این ڈی بی کی رکنیت  میں توسیع  کے عمل کو حتمی شکل دے سکے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More