9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان نے میگھالیہ کے خوبصورت مناظر کے بندوبست سے متعلق

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستان نے‘‘ میگھالیہ کمیونیٹی-لیڈلینڈ اسکیپس مینجمنٹ پروجیکٹ (ایم سی ایل ایل ایم پی) کیلئے 48 ملین امریکی ڈالر کے آئی بی آر ڈی قرض کے سلسلے میں آج یہاں عالمی بینک کے ساتھ ایک قرض معاہدے پر دستخط کئے۔ہندوستان  کی جانب سے قرض معاہدے پر محکمۂ اقتصادی امور کے جوائنٹ سکریٹری (ایم آئی) جناب سمیر کمار کھرےاور ورلڈ بینک کی جانب سے ہندوستان میں عالمی بینک  کارگزار کنٹری ڈائرکٹر جناب ہشام  اے عبدو کہن نے دستخط کئے ہیں۔ اس موقع پر میگھالیہ بیسن ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( ایم بی ڈی اے) کے سی ای او اور حکومت میگھالیہ کے سکریٹری اور کمشنر جناب پی سمپت کمار اور ہندوستان میں عالمی بینک کے معاون کنٹری ڈائرکٹر جناب ہشام اے عبدو کہن نے ایک پروجیکٹ معاہدے پر بھی دستخط کئے۔

اس پروجیکٹ کا مقصد ریاست میگھالیہ میں  منتخب مناظر میں سماج پر مبنی منظرنامہ کے بندوبست کو مستحکم کرنا ہے ۔ پروجیکٹ میں 3 عناصر (1) قدرتی وسائل کے بندوبست کیلئے معلومات او رصلاحیت کو مستحکم کرنا، (2) سماج پر مبنی  خوبصورت مناظر کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد نیز (3) پروجیکٹ کا نظم و نسق اور حکمرانی شامل ہے۔

پروجیکٹ کی تکمیل کی تاریخ 30 جون 2023 ہے۔

میگھالیہ کے قدرتی وسائل جیسے  زمین، آبی وسائل اور جنگلات،  ریاست میں  ایک بڑی آبادی کے ذریعہ معاش کا وسیلہ ہے۔ پروجیکٹ  سےبرادریوں اور روایتی اداروں کو مستحکم کرکے ناپید ہو رہے وسائل کی بندوبستی میں مدد ملے گی۔ پروجیکٹ کے تحت تیزی سے خراب ہو دیدہ زیب مناظر کو دوبارہ بحال کرنے سےمقامی برادریوں کیلئے پانی کی دستیابی میں اضافہ ہوگا اور مٹی کی پیداواریت میں بہتری آئے گی، جس سے یہاں کے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور غریبی میں کمی آئے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More