16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان نے 85 فیصد کی ریکوری شرح کے ساتھ حاصل کی نئی اونچائی

Urdu News

ہندوستان ایک اہم سنگ میل کو پار کر گیا ہے۔ پچھلے کچھ ہفتوں میں ٹھیک ہونے والے معاملوں کی زیادہ تعداد کا سلسلہ جاری ہے اور قومی ریکوری شرح آج 85 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران نئے تصدیق شدہ معاملوں کے مقابلے میں ٹھیک ہونے والے معاملوں کی تعداد زیادہ رہی ہے۔

ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 82،203 مریض ٹھیک ہوئے ہیں جبکہ نئے تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد 72،049 رہی ہے۔ ٹھیک ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 57،44،693 ہو گئی ہے۔ اس کی بدولت زیادہ سے زیادہ ٹھیک ہونے والے مریضوں کے معاملہ میں ہندوستان کی عالمی صورت حال مسلسل مضبوط بنی ہوئی ہے۔

WhatsApp Image 2020-10-07 at 10.37.25 AM.jpeg

بڑی تعداد میں ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد کے پیش نظر فعال معاملوں اور ٹھیک ہونے والے معاملوں کے درمیان کا فرق اور ززیادہ بڑھ گیا ہے۔ ٹھیک ہونے والے معاملوں اور فعال معاملوں ( 907883 ) کے بیچ کا فرق 48 لاکھ ( 4836810 ) سے زیادہ ہو گیا۔ ٹھیک ہونے والے معاملے فعال معاملوں سے6.32گنا زیادہ ہیں جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

ملک میں فعال معاملوں میں اور کمی آئی ہے اور یہ13.44فیصد تک نیچے کھسک گیا ہے اور مسلسل گھٹ رہا ہے۔

قومی اعداد وشمار کی بات کریں تو 18 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں ٹھیک ہونے کی شرح قومی اوسط سے زیادہ ہے۔

WhatsApp Image 2020-10-07 at 10.37.24 AM.jpeg

ٹھیک ہونے والے نئے معاملوں میں سے 75 فیصدی کی شراکت داری دس ریاستوں کی ہے جن میں مہاراشٹر، کرناٹک، آندھراپردیش، تمل ناڈو، کیرالہ، اترپردیش، اڈیشہ، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال اور دہلی شامل ہیں۔

مہاراشٹر اس فہرست میں سب سے اوپر ہے جہاں ایک دن میں تقریبا 17000 مریض ٹھیک ہوئے ہیں جبکہ کرناٹک نے ایک دن میں ٹھیک ہونے والے مریضوں کی اس فہرست میں 10000 سے زیادہ کی شراکت داری نبھائی ہے۔

WhatsApp Image 2020-10-07 at 10.37.23 AM.jpeg

ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کل 72049 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

دس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کا نئے تصدیق شدہ معاملوں میں 78 فیصد کی شراکت داری ہے۔

مہاراشٹر اس فہرست میں سب سے اوپر ہے جس نے اس میں تقریبا 10000 معاملوں کا تعاون دیا ہے اور اس کے بعد کرناٹک کا نمبر آتا ہے جس نے اس فہرست میں 12000 سے زیادہ کا تعاون دیا ہے۔

WhatsApp Image 2020-10-07 at 10.37.21 AM.jpeg

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 986 اموات ہوئی ہیں۔

کووڈ کے سبب پچھلے 24 گھنٹوں میں ہوئی اموات میں 83 فیصد موتیں 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں ہوئی ہیں۔

نئی اموات میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 370 اموات کے ساتھ 37 فیصدی موت ہوئی ہے۔ اس کے بعد کرناٹک میں 91 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

WhatsApp Image 2020-10-07 at 10.37.22 AM.jpeg

اکتوبر سے لے کر دسمبر تک تہواروں کا موسم ہوتا ہے اور اس دوران مذہبی پوجا، میلے، ریلیاں، نمائشیں، ثقافتی تقریب اور جلوس وغیرہ کے لئے متعینہ مقامات میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں۔ یہ انعقاد ایک دن یا ایک ہفتہ یا اس سے زیادہ وقت تک ہو سکتے ہیں۔ کووڈ-19 انفیکشن کے پھیلاو کو روکنے کے لئے صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت نے ایس او پی جاری کی ہے جس کے بارے میں آپ یہاں سے جانکاری حاصل کر سکتے ہیں۔

https://www.mohfw.gov.in/pdf/StandardOperatingProceduresonpreventivemeasurestocontainspreadofCOVID19duringfestivities.pdf

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More