16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان کا بحری جہاز آئی این ایس سرویکشک دارالسلام پہنچا تنزانیہ کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ ہائیڈروگرافک سروے

Urdu News

 نئی دہلی بحر ہند خطے میں دوست ملکوں اور ان کی بحریہ کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے اقدام کے پیش نظر سدرن نیول کمان کا ایک ہائیڈروگرافک سروے جہاز سرویکشک 15 نومبر کو تنزانیہ کی راجدھانی دارالسلام پہنچا، جہاں وہ  تنزانیہ کی بحریہ کے ساتھ 17 نومبر تک مشترکہ طورپر ہائیڈروگرافک سروے کرے گا۔

مشترکہ سروے تنزانیہ کے بحری عملے کے ساتھ کیا جائے گا جنھیں ہندوستان کے گوا میں ہائیڈروگرافک کے قومی انسٹی ٹیوٹ میں تربیت دی گئی ہے۔ سروے کے دوران تنزانیہ کے بحری عملے کو تربیت بھی دی جائے گی۔ یہ تربیت جدید ہائیڈروگرافک آلات اور مشقوں پر مبنی ہوگی۔ جہاز ایندھن بھرنے کے لیے وہاں اپنے قیام کے دوران تنزانیہ کے دارالسلام بندرگاہ کا دورہ کرے گا۔ تنزانیہ کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقیں جہاز کی تعیناتی کی مدت کے دوران کیے جانے کا منصوبہ ہے۔

بحری جہاز پیمبا جزیرے کا سروے کرے گا جس میں تنزانیہ میں پورٹ آف ویشا اور کیو اور پیمبا چینل کی تفصیلی سروے بھی شامل ہوگا۔ سروے کی تکمیل پر جہاز گرانڈ پورٹ کے سروے کے لیے دسمبر میں ماریشس میں پورٹ لوئی کے لیے روانہ ہوجائے گا۔ حالیہ ماضی میں ہندوستانی بحریہ کے ہائیڈروگرافک جہازوں جمونا، ستلج اور درشک نے  تنزانیہ میں دارالسلام ، زنزیبار، مکونی اور پورٹ ٹانگا کا مختلف ہائیڈروگرافک سروے کیا ہے۔ آئی این ایس سرویکشک نے سری لنکا، ماریشس اور کینیا میں گذشتہ چند سالوں میں مختلف بیرونی تعاون سروے بھی کیا ہے۔

آئی این ایس سرویکشک ہندوستانی بحریہ کا ایک خصوصی سروے جہاز ہے، جو اس وقت کوچی میں ہے۔ اور گہرے سمندر میں کثیر بیم ایکو ساؤنڈر نظام، سائیڈ اسکین سونر اور پوری طرح آٹومیٹک ڈیجیٹل سروے اور پروسیسنگ نظام جیسے جدید سروے آلات سے فٹ ہے۔ اس کے علاوہ جہاز ایک چیتک ہیلی کاپٹر لے کر گیا ہے جو سروے کے دوران تعینات رہے گا۔

یہ جہاز ، جہازوں کے درشک کلاس کا دوسرا جہاز ہے اور یہ کیپٹن پیوش پاوسے کی کمان  میں 15 افسروں اور 175 جہازرانوں پر مشتمل ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آفیسر اس تقرری سے پہلے آئی این ایس درشک میں کمانڈنگ افسر تھے۔ انھوں نے 2016 میں تنزانیہ میں اسی طرح کا سروے کیا تھا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More