17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان کو دنیا میں سب سے زیادہ راست بیرونی سرمایہ کاری راغب کرنے کا ہدف رکھناچاہیئے :روی شنکر پرساد

Urdu News

نئی دہلی ، مواصلات کے مرکزی وزیر جناب روی شنکرپرساد نے آج کہاکہ ہندوستان ٹیلی مواصلات کا دوسرا سب سے بڑا بازارہے اور یہ یکسرتبدیلی کی چوٹی پرہے ۔ جس کے لئے اس شعبے میں اضافی راست بیرونی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی ۔ آج یہاں انویسٹ ڈیجی کام 2019کے موضوع پرمنعقدہ پرایک سمینارسے خطاب کرتے ہوئے ،انھوں نے کہاکہ کارپوریٹ  ٹیکس میں کمی کرنے کے حالیہ فیصلے نے ہندوستان کوایف ڈی آئی کی ایک مزید پرکشش منزل بنادیاہے اور اسے دنیا میں سب سے زیادہ ایف ڈی آئی کا ہدف رکھنا چاہیئے ۔ انھوں نے کہاکہ مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ٹیکس راحت سے متعلق حالیہ اعلانات کے پیش نظر ہندوستان میں اب ویسا ہی ٹیکس نظام ہوگیا ہے جیساکہ ویت نام اور تھائی لینڈ میں ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ملک ایپل اور دوسری کمپنیوں کے لئے ایک بڑابازارپیش کرتاہے کہ وہ یہاں سامان بنائیں اور اسے برآمد بھی کریں ۔ انھوں نے کہاکہ ایپل نے بہت ہی موثرطریقے سے ہندوستان میں پروڈکشن شروع کردیاہے ۔

وزیرموصوف نے کہاکہ گذشتہ کچھ برسوں میں ایف ڈی آئی کے تعلق سے ملک میں اچھال آیاہے اور مالی سال 2019میں اس کی مجموعی قدر 64بلین امریکی ڈالر رہی ہے ۔ ٹیلی کام کے شعبے نے 2.67بلین امریکی ڈالر راست بیرونی سرمایہ کاری راغب کی ہے اور الیکٹرانکس ، کمپیوٹرسافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کے شعبے میں 6.4بلین امریکی ڈالر کی راست بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے ۔

وزیراعظم کے ڈیجیٹل انڈیا کے تصورکا حوالہ دیتے ہوئے وزیرموصوف نے کہاکہ مصنوعی ذہانت ، مشین لرننگ اور آئی اوٹی جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز ہندوستان کے آئی سی ٹی کے شعبے میں اہم کردار اداکریں گی اور 2024تک منصوبہ بند پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت کے  ہدف میں ایک ٹریلین ڈالرسے زیادہ کا تعاون دیں گی ۔ جناب پرساد نے کہاکہ دنیا بھرکے سرمایہ کاروں کے لئے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ ہندوستانی ٹیلی کام کی ترقی کی کہانی کا جزوبنیں اور حکومت ہند کو اس شعبے میں ایف ڈی آئی کا استقبال کرنے میں مسرت ہوگی ۔

افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمیشن ( ڈی سی سی ) کے چیئرمین اور محکمہ ٹیلی مواصلات کے سکریٹری  جناب انشوپرکاش نے اس شعبے میں مسلسل اور پائیدار سرمایہ کاری کی ضرورت پر زوردیا ۔

اس سیمنارمیں موضوع سے متعلق خطبہ محکمہ ٹیلی مواصلات کے ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمیشن ( ڈی سی سی ) کے رکن مالیات اور حکومت ہند   کے بحیثیت عہدہ سکریٹری جناب پی کے سنہا نے پیش کیا ۔ انھوں نے ہندوستان کے ٹیلی مواصلات کے شعبے میں راست بیرونی سرمایہ کاری کے پس منظرپر روشنی ڈالی ۔ انھوں نے سبھی حاضرین کو یقین دلایاکہ متعلقہ حصص داروں کے ساتھ اس طرح کا مزید تبادلہ خیال مستقبل قریب میں کیاجائے گا۔

اس سیمنارکا انعقاد ٹیلی مواصلات کی وزارت کے محکمہ ٹیلی مواصلات ( ڈی اوسی ) کے تحت کام کرنے والے ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن فائننس ( این آئی سی ایف ) ، نے انڈین چمیبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف آئی سی سی آئی ۔ فکی ) تعاون سے ہندوستان کے ٹیلی مواصلات کے شعبے میں پائیدار راست بیرونی سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی ) کو راغب کرنے کے لئے کیاتھا۔ افتتاحی اجلاس میں وزیرموصوف نے ‘‘پروپیلنگ ڈیجیٹل کمیونیکشنس ان انڈیا :دی رول آف فارن ڈائریکٹ انویسٹ منٹ ’’کے عنوان سے ایک اشاعت کا اجرأ کیا جسے محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کے تحت کام کرنے والے ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکشن فائننس نے ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک فائننس اینڈ پالیسی اور این آئی سی ایف ، جرنل ‘سنچار ڈائجسٹ ’ کے ساتھ مل کر تیارکیاہے ۔

محکمہ ٹیلی مواصلات کے ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمیشن ( ڈی سی سی ) کے رکن ( ٹیکنالوجی )جناب ایس کے گپتا نے اس موقع پر خصوصی خطاب کیا اور محکمہ ٹیلی مواصلات کے مشیر ( مالیات ) جناب دلیپ پانڈے نے افتتاحی خطبہ پیش کیا۔

اس ایک روزہ کانفرنس میں این ڈی سی پی ۔2018:چیلنجیزکو مواقع میں تبدیل کرنا ، غیرملکی سرمایہ کاری :موجودہ نافذقوانین ، توافق :ڈیجیٹل معیشت اور صنعت 4.0کے لئے ریگولیٹری ریسپانسیز :ڈیجیٹل کمیونیکیشن کا رول جیسے موضوعات پر اعلیٰ سطحی تبادلہ خیالات ہوا۔ اس تقریب میں تجارتی لیڈروں ، ٹیکنوکریٹس ، وکلا ٔ ، ماہرین اقتصادیات ، معروف اکیڈمی شینس اور سینیئرسرکاری نمائندوں کی ایک بڑی تعداد نے  شرکت کی ، جہاں انھوں نے ڈیجیٹل کمیونی کیشن کے شعبے میں مزید ایف ڈی آئی  اورسرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے اپنے خیالات پیش کئے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More