20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان کی نقل و حمل اور گودام صنعت اور ان کے صارفین کی بیمہ سے متعلق ضرورتوں پر مشتمل اسٹڈی رپورٹ کا اجراء

Urdu News

نئی دہلی؍ نقل و حمل اور شاہراہوں ، جہاز رانی، آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا احیاء کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ نقل و حمل پر آنے والی لاگت میں کمی سے ملک کی درآمدات میں قابل ذکر اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت  سڑکوں کی حالت کو بہتر بنانے ، ٹریفک ڈینسٹی(گھناپن) کو کم کرنے اور نقل و حمل کے شعبے کے لئے ایندھن کے متبادل ذرائع متعارف کرانے پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔وہ سبھی شاہراہیں جن کی روڈ ڈینسٹی 10ہزار پی سی یو سے زیادہ ہے، انہیں چار لین میں تبدیل کیا جارہا ہے، جبکہ وہ شاہراہیں جہاں روڈ ڈینسٹی 20 ہزار پی سی یو ٹریفک یونٹ سے زیادہ ہے انہیں 6 لین میں ، جبکہ 30 ہزار پی سی یو زیادہ والی شاہراہوں کو 8 لین میں تبدیل کیا جارہا ہے۔

آج نئی دہلی میں ہندوستان کی لوجسٹکس اور ویئر ہاؤسنگ صنعت اور ان کے صارفین کی بیمہ ضرورتوں سے متعلق مشترکہ مطالعاتی رپورٹ کا اجراء کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ ان کی وزارت نے ملک کی گیسولین بلینڈنگ مطالبات کی تکمیل کے لئے بایوایتھنول کی ضرورت کو سمجھ لیا ہے۔ملک میں اضافی زرعی –فضلات سے سالانہ تقریباً 30 بلین لیٹر ایتھنول کی پیداوار کا امکان ہے۔انہوں نے ملک کے لئے موافق لوجسٹکس اور کلیکشن ماڈلز کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

یہ تحقیقی مطالعہ ٹرانسپورٹ کارپوریشن آف انڈیا اور انشورنس انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے زیر اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد لوجسٹکس اور ویئر ہاؤسنگ انڈسٹری کو ایک ایکڈمک بنیاد فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ اپنے صارفین کو انشورنس میکنزم کے مکمل استعمال کی تعلیم دے سکے۔ ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ اس رپورٹ سے بہتر طریقے سے لوجسٹکس انڈسٹری کو اپنے تجارتی مفادات کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More