25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان کے انتخابی کمیشن نے ہریانہ اور مہاراشٹرکی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لئے تعینات کئے جانے والے مشاہدین کے لئے میٹنگ کا اہتمام کیا

Urdu News

دہلی ، انتخابی کمیشن نے آج  ان مشاہدین کے لئے ایک میٹنگ کا اہتمام کیاجو ہریانہ اورمہاراشٹرکی

قانون ساز اسمبلیوں کے لئے اگلے مہینے ہونے والے الیکشن کے دوران  تعینات کئے جائیں گے ۔ آئی اے ایس ، آئی پی ایس اور انڈین ریونیوسروس کے علاوہ کچھ دیگر مرکزی سروسیز کے افسروں کے تقریبا 500افسروں نے اس میٹنگ میں شرکت کی ۔ یہ افسران جنرل ، پولیس اور اخراجات کے مشاہدین کی حیثیت سے تعینات کئے جارہے ہیں ۔

          مشاہدین کوان کے  کلیدی رول کے لئے یاد دلاتے ہوئے اعلیٰ چناوکمشنرجناب سنیل اروڑا نے بزرگ شہریوں اور معذورافراد کے لئے  ایک شفاف ، شراکت پرمبنی اور ووٹردوست طریقے پرچناو کے انعقاد پرزوردیاتاکہ وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال آسانی اورخوش اسلوبی سے کرسکیں ۔ انھوں نے کہاکہ مشاہدین کو چناوکمیشن کے ضابطوں پر سختی سے عمل کو یقینی بناناچاہیئے اور  وہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کو اپنانے کو بھی یقینی بنائیں ۔ جناب سنیل اروڑا نے کہاکہ افسروں کو انتہائی احتیاط  سے کام لینے کی ضرورت ہوگی تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ غلطیاں سرزد نہ ہوں ۔ انھوں نے کہاکہ ای سی آئی کے ذریعہ مقررکردہ مشاہدین کو فیلڈسطح پر تمام شراکت داروں کے لئے اپنے طریقہ کارمیں بہت زیادہ چوکنا ، غیرجانب دار اورجواب دہ بننا ہوگا۔ جناب اروڑا نے کہاکہ مخصوص ضرورتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے کمیشن نے مہاراشٹرریاست کے لئے دوخصوصی ایکس پنڈیچر مشاہدین بھی مقررکئے ہیں ۔ جن میں محترمہ مدھومہاجن ہیں جنھیں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے تفتیشی ونگ میں کافی تجربہ ہے اورجو 1982کی سابق آئی آرایس ہیں ۔ انھیں حالیہ لوک سبھاالیکشن میں بھی تمل ناڈوکے لئے انھیں  خصوصی ایکس پینڈیچر (اخراجات ) کے لئے  مشاہد مقررکیاگیاتھا اوردوسرے  مشاہد جناب بی مرلی کمارہیں ،جنھیں  لوک سبھا الیکشن کے دوران 8۔ویلور پارلیمانی حلقے کے لئے خصوصی ایکس پینڈیچرمشاہد مقررکیاگیاتھا جو اس سے پہلے چنئی میں ڈی جی آئی ٹی کی حیثیت سے خدمت انجام دے چکے ہیں ۔ وہ 1983کے سابق آئی آرایس ہیں ۔

          چناوکمشنر جناب اشوک لواسانے بتایاکہ فیلڈسطح کے عہداروں کے لئے چناوکمیشن کے طریقہ کارکو وضع کردیاگیاہے ۔ الیکشن کمیشن گراؤنڈسطح کے  افسروں کی حیثیت سے ان مشاہدین پرکافی بھروسہ کرتاہے اوران کے ماہرانہ مشورے پربھی انحصارکرتاہے ۔ جناب لواسانے مزید کہاکہ الیکشن کمیشن نے افسروں کی مدد کے لئے آبزرورس ایپ اور دیگر تکنیکی سازوسامان جیسے سی ویجل تیارکئے ہیں حالانکہ اس بات کا امکان ہے کہ مشاہدین پورے ٹائم اپنے فرائض انجام دیتے وقت پوری طرح الرٹ رہیں گے ۔

          گروپ سے خطاب کرتے ہوئے چناوکمشنر سنیل اروڑا نے افسروں کی توجہ اس بات پردلائی کہ مشاہدین کی حیثیت سے انھیں ہندوستان کے چناوکمیشن کی جانب سے ایک اہم قانونی فرض نبھاناہے ۔ انھوں نے افسروں سے کہاکہ وہ گراونڈسطح پرالیکشن کے بلاروک ٹوک انعقاد کے سلسلے میں تمام تفصیلات پر نظررکھیں چاہے وہ پولنگ اسٹیشنوں میں یقینی کم سے کم سہولیات ہوں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے لئے جعلی پول چناوکے طریقہ کار وضع کردہ طریقہ کار ہوں یا اخراجات کے رہنماخطوط کانفاذ ہواور ایک احتیاطی اقدامات کرنے کے لئے تمام ایجنسیوں میں مربوط کام کاج کو یقینی بنایاجائے ،جس سے آزادانہ اورمنصفانہ چناوہوسکیں ۔ انھوں نے کہاکہ موجودہ صورت حال میں ایکس پینڈیچرمشاہدین کا رول کافی اہم بن گیاہے اورمشاہدین سبھی اہم عہدیداروں پرنظررکھیں اور کمیشن کی آنکھ اورناک کے طورپر کام کریں ۔

          آدھے دن تک چلنے والے اجلاس کے دوران افسروں کو سینیئرنائب الیکشن کمشنرپلاننگ اور ایس وی ای ای پی جناب امیش سنہانے بھی چناوکے مختلف پہلووں کے بارے میں جامع معلومات فراہم کیں ۔ انھوں نے انتخابی فہرست آئی ٹی ایپلی کیشن کے مختلف پہلووں کے بارے میں بھی جانکاری دی ۔ سینیئر ڈپٹی الیکشن کمشنر جناب سندیپ سکسینہ نے بھی مثالی ضابطہ اخلاق اور آئی ٹی ایپلی کیشن کے بارے میں جانکاری دی ۔ ہریانہ کے لئے ریاستی سطح کے الیکشن انچارج کی حیثیت سے جناب سکسینہ نے افسروں کو ریاست ہریانہ کی بنیادی سطح کی تفتیش سے آگاہ کیا۔مہاراشٹرکے ریاستی انچارج کی حیثیت سے ڈی ای سی چندربھوشن نے مشاہدین کو تفصیلات کے بارے میں بتایاجو  چناوکے دوران مستقبل میں اپنائی جانی ہیں ۔  ڈی ای سی سدیپ جین نے مشاہدین کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین ، وی وی پیک پروٹوکول کے بارے میں بھی  جانکاری دی ۔ جس پر نگرانی کی جانی ہے ۔ مشاہدین کو مختلف آئی ٹی اقدامات اور اخراجات سے متعلق رہنما خطوط سے بھی واقف کرایاگیا۔

          آبزرورس ایپ استعمال کرتے ہوئے عام لوگ ، پولیس اورایکس پینڈیچر آبزرورس اپنی رپورٹ خفیہ طریقے سے موبائیل ایپ سے ای سی آئی پرلوڈ کرسکتے ہیں ۔ مشاہدین اپنا فرض نبھاتے ہوئے اس ایپ پر تمام اہم نوٹیفیکیشن الرٹ اور ضروری پیغامات حاصل کرسکیں گے ۔ چناوکمیشن مشاہدین کو ان کی تعیناتی کی حیثیت حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرےگی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More