19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان کے دیوالیہ پن اور ادائے قرض کے بے مقدوری بورڈ (کارپوریٹ افراد کے لئے دیوالیہ پن کے مسئلے کو تیزی سے حل کرنے سے متعلق) ضابطے 2017 میں کی گئی ترامیم

IBBI
Urdu News

نئیدہلی، ہندوستان کے دیوالیہ پن اور ادائے قرض کی بے مقدری بورڈ (آئی بی بی آئی) نے ہندوستان کے دیوالیہ پن اور ادائے قرض کی بے مقدوری بورڈ (کارپوریٹ افراد کے لئے دیوالیہ پن کے مسئلے کو تیزی سے حل کرنے سے متعلق) ضابطے 2017 میں  کل ترامیم کی ہیں۔

ان ترامیم کے مطابق

  1. مسئلے کو حل کرنے سے متعلق پیشہ ور شخص (ریزولوشن پروفیشنل) کارپوریٹ قرض دار کی منصفانہ حیثیت اور قرق کی جانے والی املاک کی مالیت کا تخمینہ لگانے کے لئے تخمینہ لگانے والے رجسٹرڈ شدہ افراد   (رجسٹر ویلو ورس) کو مقرر کرے گا۔  ریزولوشن پلانوں کی وصولیابی کے بعد ریزولوشن پروفیشنل قرض خواہوں کی کمیٹی کے ہر ممبر کو متعلقہ شخص کی حیثیت اور املاک کی صحیح قیمت کے بارے میں الیکٹرانک شکل میں تفصیلات فراہم کرے گا۔  ریزولوشن پروفیشنل اور  رجسٹرڈ ویلوورس اس بارے میں مکمل رازداری برقرار رکھیں گے۔
  2. ریزولوشن پروفیشنل قرض خواہوں کی کمیٹی کے ہر ممبر کو اپنے تقرری کے 2 ہفتے کے اندر اندر الیکٹرانک شکل میں معلومات فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ وہ یہ معلومات رازاری کا اقرار نامہ وصول ہونے کے بعد مسئلہ حل کرنے کے ہر امکانی درخواست گزار کو بھی یہ معلومات دستیاب کرائے گا۔
  3. ریزولوشن پروفیشنل مسئلہ حل کرنے کے امکانی درخواست گزار کو ایک دعوت نامہ جاری کرے گا جس میں تخمینے کی تفصیلات شامل ہوں گی۔ وہ اس دعوت نامے میں اور تخمینے میں ترمیم بھی کرسکتا ہے۔ البتہ مسئلے کو حل کرنے والے امکانی درخواست گزار کو دعوت نامہ یا ترامیم جاری کئے جانے کے بعد کم از کم 15 دن کا وقت ملے گا کہ وہ مسئلے کو حل کرنے کے سلسلے میں اپنے منصوبے پیش کرسکے۔ اسی طرح اسے تخمینے کے تفصیلات یا اس کی ترمیمات جاری کرنے کے بعد سے کم از کم 8 دن کا وقت ملے گا کہ وہ اپنے منصوبے پیش کرسکے۔ مختصر دعوت نامہ اگر کارپوریٹ قرض دار کی کوئی ویب سائٹ ہو، تو اس پر بھی فراہم ہوگا جسے اس مقصد کے لئے آبی بی آئی نے تیار کیا ہو۔
  4. مسئلےکو حل کرنے والا درخواست گزار ان رقومات کی فراہم کے ذرائع کا اعلان کرے گا جودیوالیہ پن کے مسئلے کو حل کرنے کے سلسلے میں استعمال کئے جائیں گے۔ قرض خواہوں کی کمیٹی مسئلے کو حل کرنے کے منصوبے کے تحت متعلقہ ذرائع سے حاصل ہونے والی رقومات کی تفصیل دیں گے۔
  5. مسئلے کو حل کرنے والے منصوبے میں ان اقدامات کی تفصیل دی جائے گی جو کارپوریٹ قرض دار کے اس کے اثاثوں کی زیادہ سے زیادہ قدر و قیمت کے تخمینے کے لئے کئے گئے ہیں۔
  6. ریزولوشن پروفیشنل  قرض خواہوں کی کمیٹی کے ذریعہ منظور کئے گئے مسئلے کو حل کرنے کے منصوبے کو فیصلہ کرنے والی اتھارٹی کے سامنے پیش کرے گا۔ کارپوریٹ دیوالیہ پن کے مسئلے کو تیزی سے حل کرنے کے سلسلے میں جو زیادہ سے زیادہ وقت دیا جائے گا، اس کے خاتمے سے کم از کم 15 دن پہلے  فیصلہ کرنے والی اتھارٹی کو اس کی تفصیلات پیش کی جائیں گی۔

ان ترمیمات کو ہندوستان کے گزٹ میں شائع کرنے کے بعد کل سے ان پر عمل درآمد شروع ہوگیا۔ ترمیمات کوwww.mca.gov.in اورwww.ibbi.gov.in پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More