نئی دہلی، ہندوستان کے قومی آثار قدیمہ کے 130 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ثقافت کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب پی ایل ساہو نے ہندوستان کے قومی آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر جنرل جناب چندن سنہا کی موجودگی میں نئی دلی میں قومی آثار قدیمہ کے حدود میں ایک نمائش جلیاں والا باغ کا افتتاح کیا ۔ اصلی دستاویزات کی بنیاد پر یہ نمائش جلیاں والا باغ قتل عام کی صد سالہ یادگار منانے کی ایک کوشش ہے۔ جس میں 1915 سے 1950 تک کے عرصے کااحاطہ کیا گیا ہے۔ یہ نمائش لوگوں کے لئے 30 اپریل 2020 تک کھلی رہے گی۔
ہندوستان کے قومی آثار قدیمہ میں دستیاب جلیاں والا باغ قتل عام سے متعلق آثار قدیمہ کے دستاویزات کی اصل اور ڈیجیٹل نقلوں کے ساتھ یہ نمائش پیش کی گئی ہے۔ اس نمائش کو پیش کرنے کا مقصد ریکارڈ کے ذریعے برطانوی سامراج کے ظلم کے خلاف ہندوستانی عوام کی انتھک جدوجہد کو پیش کرنے کی ایک دیرینہ کوشش ہے۔