17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان کے پہلے دیسی لیتھیم آئن بیٹری پروجیکٹ کے لیے سی ایس آئی لیب ٹکنالوجی فراہم کرائے گا

Urdu News

نئی دہلی۔ کونسل آف سائنٹیفک  اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) کے ماتحت تمل ناڈو کے کرائی کوڈی میں واقع سینٹرل الیکٹرو کیمیکل ریسرچ  اور آر اے اے ایس آئی سولر پرائیوٹ لمیٹیڈ نے ہندوستان کے پہلے لیتھیم آئن (لی –آئن) بیٹری پروجیکٹ کے لیے ٹکنالوجی کی منتقلی سے متعلق مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے ۔ سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن کی موجودگی میں  سی ای سی آر آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وجے موہن کے پلّائی  آر اے اے ایس آئی گروپ کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائرکٹر سی نر سمہن نے بنگلورو میں بروز ہفتہ (09 جون 2018) اس مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے

ڈاکٹر گوپو کمار کی زیر قیادت سی ایس آئی آر-سی ای سی آر آئی میں ایک گروپ نے نئی دلی میں واقع سی ایس آئی آر-نیشنل فزیکل لیباریٹری (سی ایس آئی آر-این پی ایل)،  کولکاتہ میں واقع سی ایس آئی آر-سینٹرل گلاس اینڈ سیرامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایس آئی آر –سی جی سی آر آئی ) اور حیدر آباد میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹکنالوجی (سی ایس آئی آر-آئی آئی سی ٹی) کے اشتراک سے تیار کی ہے ۔ سی ایس آئی آر-سی ای سی آر آئی  نے لیتھیم آئن سیل کا پرو ٹو ٹائپ بنانے کے لیے چنّئی میں نمائش کا اہتمام کی گیا ۔

اس موقع پر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ یہ پروجیکٹ وزیر اعظم کے وژن  ‘‘میک اِن انڈیا’’ کے مطابق ہے ، جس کا مقصد ہندوستان کو مینوفکچرنگ ہب بنانا اور غیر ملکی زرمبادلہ کو کم کرنا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More