20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان 28اور29ستمبر ،2019کو آئی آئی ٹی، مدراس میں مشترکہ بین الاقوامی ہیکاتھون ‘سنگاپورانڈیاہیکاتھون 2019’کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی کرے گا

Urdu News

نئی دہلی: ہندوستان  28اور29ستمبر،2019کو  آئی آئی ٹی، مدراس میں مشترکہ بین الاقوامی ہیکاتھون ‘سنگاپورانڈیاہیکاتھون 2019’کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔آج نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران  اس کا اعلان کرتے ہوئے محکمہ برائے اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری جناب آرسبرامنیم نے کہاکہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کایہ  اقدام سنگاپورانڈیاہیکاتھون ،ہندوستان اورکسی بھی ملک کے درمیان مشترکہ بین الاقوامی ہیکاتھون  میں اپنی  نوعیت کاپہلاہیکاتھون ہے ۔ اس مشترکہ بین الاقوامی ہیکاتھون کا مقصد  باقی دنیا کے ساتھ ہندوستان کی  طلبابرادری کے  اشتراک وتعاون کو فروغ دینا ہے ۔ علاوہ ازیں اس کا مقصد  ہمارے معاشرے کو درپیش کچھ اہم  مشکل مسائل کے حل کے لئے روش عام سے ہٹ کر اختراعی حل تلاش کرنا ہے ۔

میڈیاکوجانکاری فراہم کرتے ہوئے جناب آرسبرامنیم نے کہاکہ فروغ انسانی وسائل کی وزارت ( ایم ایچ آرڈی ) ، فروغ انسانی وسائل کی وزارت کا اختراعی شعبہ اور آل انڈیا کونسل فارٹیکنیکل ایجوکیشن ( اے آئی سی ٹی ای ) ، ننیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی ( این ٹی یو) ، سنگاپور اور این ٹی یوآئی ٹیو پی ٹی ای لمیٹڈ کے ہمراہ  آئی آئی ٹی ،چنئی میں سنگاپورانڈیاہیکاتھون کے دوسرے ایڈیشن کا مشترکہ طورپر انعقاد کررہے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہاکہ سنگاپورہیکاتھون 2019کو ہری جھنڈی 28ستمبر ، 2019کو فروغ انسانی وسائل کے وزیرمملکت جناب سنجے شیام راو دھوترے کی موجودگی میں دکھائی جائے گی ۔

انھوں نے مزید اطلاع فراہم کی کہ وزیراعظم ہند ، جناب نریندرمودی 27ستمبر 2019کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( آئی آئی ٹی ) ، مدراس سے سنگاپورانڈیاہیکاتھون 2019کے شرکاء سے خطاب کریں گے اور اس کی فاتح ٹیموں کو انعامات تقسیم کریں گے ۔ اس موقع پرسنگاپورکے وزیرتعلیم جناب اونگ یے کونگ ، فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیرجناب رمیش پوکھریال ‘نشنک ’، اور فروغ انسانی وسائل کے وزیرمملکت جناب سنجے دھوترے بھی موجود رہیں گے ۔

جناب آرسبرامنیم نے مزید بتایاکہ نان اسٹاپ  اورتیز رفتار 36گھنٹہ طویل  سنگاپورانڈیا ہیکاتھون کے دوران طلباءمختلف موضوعات پر تخلیقی اوراختراعی حل تیارکریں گے ۔‘‘اسمارٹ کیمپس ’’کے مرکزی خیال پر سنگاپورانڈیا ہیکاتھون کے پہلے ایڈیشن کا انعقاد نومبر 2018میں این ٹی یو، سنگاپورمیں کیاگیاتھا۔

اس سال کا ہیکاتھون ‘‘ اچھی صحت اورصحت مندی ’’، ‘معیاری تعلیم ’، اور ‘‘سستی توانائی اورآلودگی سے پاک توانائی ’’پرمشتمل تین موضوعات پرمرکوز رہے گا۔ سنگاپورانڈیا ہیکاتھون 2019میں 20ٹیمیں ہوں گی اور پہلی مرتبہ ایسا ہوگاکہ  شرکت کرنے والی ہرایک ٹیم ہندوستان  اور سنگاپورکے تین  تین طلبأ پرمشتمل ہوگی ۔ اس طرح سے دونوں ملکوں کے ثقافت اور افکاروخیالات کے باہمی لین دین کے لئے راہ ہموارہوگی ۔ سب سے زیادہ اختراعی حل پیش کرنے والی ٹیم کو 10ہزارامریکی ڈالر کا انعام دیاجائے گا،جبکہ دوسرے ، تیسرے اور چوتھے نمبر کی فاتح ٹیموں کو بالترتیب 8ہزار امریکی ڈالر ، 6ہزارامریکی ڈالر اور 4ہزارامریکی ڈالر  کے انعامات دئے جائیں گے ۔ مزید 6ٹیموں کو حوصلہ افزائی کے لئے   2  ہزارامریکی ڈالر فی ٹیم کے حساب سے تشجیعی انعامات دیئے جائیں گے۔ یہ 6ٹیمیں ایسی ٹیمیں  ہوں گی جو ایسے بہترین  اختراعی حل لے کر آئیں گی جن کو آگے لے جانےکی  کافی اہمیت ہے ۔

اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون 2019کی اہم جھلکیاں :

*6اراکین پرمشتمل 20ٹیمیں ( ہرایک ٹیم میں تین اراکین ہندوستان سے  اور تین اراکین سنگاپورسے ) شرکت کریں گی ۔

*ہرایک ٹیم کے پاس دومینٹرس ہوں گے ( ایک ہندوستان سے اورایک سنگاپورسے )

*یہ ہیکاتھون تین وسیع موضوعات ۔ اچھی صحت اور صحت مندی ، معیاری تعلیم ، سستی اورآلودگی سے پاک توانائی کے تحت 5مسائل پر مرکوز رہے گا۔

*4سرفہرست ٹیمیں وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ہاتھوں انعامات( 10ہزارامریکی ، 8ہزارامریکی ڈالر ، 6ہزارامریکی ڈالر اور 4ہزارامریکی ڈالربالترتیب ) حاصل کریں گی ۔ علاوہ ازیں مزید 6ٹیموں کو 2ہزارامریکی ڈالرفی ٹیم کے حساب سے حوصلہ افزائی کے انعامات دئے جائیں گے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More