نئی دہلی،۔اپریل ،سیاحت اور کلچرکےوزیرمملکت(آزادانہ چارج)ڈاکٹرمہیش شرمانے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ رہائش، ٹورآپریٹروں اور ساحل سمندر، بیک واٹرس، جھیلوں اور دریاؤں کے لئےجامع پائیدارسیاحتی پیمانہ برائےہنداگست2014میں شروع کیاگیاتھااور متعلقہ فریقوں نے اس کو قبول کرلیا۔ اس سلسلے میں کسی قسم کا مسئلہ، معاملہ نہیں ابھرا ہے۔
مزید یہ کہ زیرتعمیرہوٹلوں کی منظوری کیلئے رہنما خطوط اورچل رہے ہوٹلوں کی درجہ بندی کےرہنماخطوط بھی وزارت رکھتی ہے۔
وزارت سیاحت کے منظورکردہ ٹورآپریٹروں کو محفوظ، بااحترام اورپائیدارسیاحت کی خاطرایک عہدنامےپردستخط کرناہوں گے۔
10 comments