نئی دہلی، ۔نیدرلینڈ کے وزیراعظم مارک روٹ کے آئندہ دورہ ہند کے ساتھ ہی تمام شعبوں میں ہند۔ ڈچ تعلقات میں کافی اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ نیدرلینڈ کے وزیراعظم کے ہمراہ غیرملکی تجارت اور ترقیاتی کارپوریشن، حفظان صحت، بنیادی ڈھانچہ اور پانی، زراعت اور خوراک کے ڈچ وزراء کے علاوہ 220 مندوبین پر مشتمل ایک تجارتی وفد ہندوستان آئے گا۔ اس طرح سےنیدرلینڈ کا یہ اب تک کا ہندوستان کاسب سے بڑا تجارتی مشن ہوگا۔
جدت طرازی اور تجارت و کاروبار کے جذبے کو مزید فروغ دینے کے لئے انویسٹ انڈیا( تجارت اور صنعت کی وزارت کے تحت حکومت ہند کے اقدام ‘‘ اسٹارٹ اپ انڈیا’’ کا میزبان) اور ڈچ حکومت کے ذریعہ مشترکہ طور پر ہند۔ ڈچ اسٹارٹ اپ لنک اقدام کی شروعات کی جارہی ہے۔ اسٹارٹ اپ لنک کا باقاعدہ آغاز 25 مئی 2018 کو تاج ویسٹ اینڈ ہوٹل، بنگلورو میں کیاجائے گا۔ یہ اقدام نیدرلینڈ اور ہندوستان دونوں ملکوں میں اسٹارٹ اپ کے لئے بازار کی توسیع کو آسان بنانے کے مشترکہ مقصد کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ جدت طرازی اور تجارت و کاروبار کے مشترکہ جذبے کو فروغ دے گا۔
ہند۔ ڈچ اسٹارٹ اپ لنک ہندوستان اور ڈچ اسٹارٹ اپ کے لئے تیار کیاجارہا ہے جو کہ ایک دوسرے کے بازار میں اپنے لئے امکانات تلاش کررہے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ کلیدی اطلاعات، متعلقہ نیٹ ورک، اہم مواقع اورمتعلقہ اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کے لئے نیوی گیٹرس تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ انویسٹ انڈیا کے تحت اسٹارٹ اپ انڈیا ہب اور اقتصادی امور اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت کے تحت نیدر لینڈس انٹر پرائز ایجنسی اپنے اپنے ملکوں کے لئے رابطہ کے مقصد سے واحد مرکز کے طور پر کام کریں گے۔
ہند۔ ڈچ اسٹارٹ اپ لنک کے ایک اہم جزو کلین ایئر ، انڈیا رنگ کی شروعات 24 مئی 2018 کو تاج ہوٹل ،نئی دہلی میں ڈچ وزیراعظم، غیرملکی تجارت اور ترقیاتی کارپوریشن کے ڈچ وزیر سگریڈی کاگ، انویسٹ انڈیا اور کارپوریٹ پارنٹر زکے ذریعہ کی جائے گی۔ یہ اقدام کثیر کارپوریٹ چیلنج ہے جو کہ اسٹارٹ اپ، کارپوریٹس اور حکومتوں کےدر میان اشتراک تعاون کے ذریعہ اختراع اورجدت طرازی کو جانچے گا اور اس کو رفتار فراہم کرے گا۔مزید برآں آلودگی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے امید افزا اختراعات اور ایجادات کے لئے اہم مواقع فراہم کرے گا۔ اس کے ذریعہ ہندوستان اور ڈچ اسٹارٹ اپ کاتقابل متعلقہ کارپورٹیوں سے کیاجائے گا۔
ہند۔ ڈچ اسٹارٹ لنک کے ایک پارٹنر کی حیثیت سے شیل آگے بڑھ کر آئی ہے تاکہ مستقبل میں ہندوستان کی ایک پائیدار توانائی کی جانب تیزی کے ساتھ منتقلی میں تعاون فراہم کرسکے۔ شیل نے شیل ای 4 اسٹارٹ ہب قائم کیا ہے تاکہ توانائی کے کاروبایوں اور منتظمین کو پر تاثیر حل تلاش کرنے میں تعاون فراہم کرسکے اور انہیں اہل اور با اختیار بناسکے۔
ہندوستان میں توانائی پر مرکوز پہلے اسٹارٹ اپ مرکز کی حیثیت سے شیل ای 4، بنیادی ڈھانچہ ( لیبس اور کوورکنگ اسپیس) انڈسٹری نالج، مہارت، فنڈنگ ، بین الاقوامی رابطے، برانڈ کی شناخت تک اسٹارٹ اپ کی رسائی فراہم کرنے میں بے مثال پوزیشن کا حامل ہے۔ یہ عالمی درجے کے تیز رو پروگرام کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ ان کلیدی آفرز کے علاوہ شیل ہندوستان میں داخل ہونے والی تمام کمپنیوں کی ضروریات کو پورا کرے گی۔ اس کے علاوہ یہ ان کمپنیوں کو ہندوستان کے بازار کے تجزیے، تجارتی ترقی، انضابطی اور قانون امداد فراہم کرنے کے علاوہ ہر قسم کی امداد فراہم کرے گی۔
اس سال کے آخر میں 10 سے12 اسٹارٹ اپ پر مشتمل ایک وفد کے ہندوستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے جو کہ بی 2 بی اوربی2 جی میٹنگوں میں شرکت کرے گا اور اپنے دورے کے دوران نیٹ ورکنگ اور اہم مواقع کو تلاش کرے گا۔اسٹارٹ اپ انڈیا اور نیدرلینڈ کے لئے تنفیذی پارٹنر ڈچ بیس کیمپ ہندوستان سے لے کر نیدر لینڈ میں اسٹارٹ اپ مشن منعقد کرنے کے لئے پوری تیاری کررہے ہیں۔