نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ ہند – امریکہ شراکت داری پہلے کے مقابلے آج سب سے مستحکم ہے۔
جناب مودی امریکی صدر جناب ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ٹوئیٹ پر اپنا رد عمل ظاہر کر رہے تھے جس میں جناب ٹرمپ کووڈ – 19 کے خلاف امریکہ کی جنگ میں ہائیڈرو آکسی کلورو کوئین کی فراہمی کے ہندوستان کے فیصلے پر اظہار تشکر کیا ہے۔
امریکی صدر کے اظہار تشکر پر ’’وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کا وقت دوستوں کو قریب تر کرتا ہے۔ ہندوستان امریکی شراکت داری پہلے کے مقابلے آج مستحکم ہے۔ ہندوستان انسانیت کی مدد کے لئے ہر ممکنہ کام کرے گا‘‘۔
Fully agree with you President @realDonaldTrump. Times like these bring friends closer. The India-US partnership is stronger than ever.
India shall do everything possible to help humanity's fight against COVID-19.
We shall win this together. https://t.co/0U2xsZNexE
— Narendra Modi (@narendramodi) April 9, 2020