نئی دہلی، ہندستانی فوج (آئی اے) اور تھائی لینڈ کی شاہی فوج (آرٹی اے) کے درمیان سالانہ دو فریقی مشترکہ مشق ،میتری کا میگھالیہ کے اوموری میں واقع فورین ٹریننگ نوڈ (ایف ٹی این) میں آج آغاز ہوا۔ اس مشق کا مقصد جنگلی علاقوں اور شہری منظر ناموں ، دونوں میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے فوجیوں کی مشترکہ ٹریننگ ہے۔ مشق میتری -2019 ، 2006 سے ہی ہندستان اور تھائی لینڈ کے دیرینہ دو فریقی تعلقات کا چہرہ رہی ہے۔
یہ 14 روزہ مشق اقوام متحدہ کے مینڈٹ کے فریم ورک کے تحت انجام دی جائے گی۔ دونوں فوجی دستے خطابات ، ڈرلس ،نمائشوں اور اسکل -ایٹ-آرمس کی شکل میں انسداد دہشت گردی سے متعلق کارروائیوں میں اپنی گرانقدر تجربات مشترک کریں گے جس کا مقصد حکمت عملی ، تکنیک اور طریقہ کار کو مزید بہتر بنانا ہے۔
مشق کا اختتام 48 گھنٹہ طویل مشترکہ مشق پر ہوگا جس میں کسی بھی انسداد دہشت گردی کی کارروائی کی انجام دہی کے وقت فوجیوں کی منصوبہ بندی اور مشترکہ ہنرمندیوں کی عمل آوری کا اظہار کیا جائے ۔