28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہند – جاپان تجارتی تقریب میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کےبیان کا انگریزی ترجمہ

Urdu News

مجھے بہت خوشی ہے کہ دو سال سے زیادہ کے وقفے کے بعد ہم ہندوستان اور جاپان کے مابین سربراہی سطح کی میٹنگوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

ہمارے اقتصادی تعلقات ہندوستان-جاپان خصوصی منصوبہ جاتی اور عالمی شراکت داری کا سب سے مضبوط ستون ہیں۔

کووڈ کے بعد کے دور میں، اقتصادی بحالی اور اقتصادی سلامتی کے لیے، ہند-جاپان اقتصادی شراکت داری نہ صرف دونوں ممالک کو بلکہ خطے اور دنیا کو بھی اعتماد اور لچک فراہم کرے گی۔

ہندوستان میں بڑے پیمانے پر چلائی جا ر ہیں اصلاحات اور ہماری پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیمیں پہلے سے کہیں زیادہ مثبت ماحولیاتی نظام تیار کر رہی ہیں۔

عالی جناب،

ہندوستان کی قومی انفراسٹرکچر پائپ لائن میں ایک پوائنٹ آٹھ ٹریلین ڈالر کے 9000 سے زیادہ منصوبے ہیں جو تعاون کے بہت سے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

مجھے امید ہے کہ جاپانی کمپنیاں ہماری کوششوں میں پورے جوش و خروش سے حصہ لیں گی۔ اور اس کے لیے ہم بھی ہندوستان میں جاپانی کمپنیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوستو

ترقی، خوشحالی اور شراکت داری ہند– جاپان تعلقات کا مرکز ہے۔ دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے میں  ہندوستان جاپان بزنس لیڈر فورم کا اہم رول ہے۔ اس کے لیے میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More