17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہنگامی حالات کی روک تھام اوران کے خاتمے کے مسئلےسے نمٹنے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے رُکن ممالک کے محکموں کے سربراہوں کی 10ویں میٹنگ سے متعلق پریس ریلیز

Urdu News

نئی دہلی، ہنگامی حالات کی روک تھام اور ان کے خاتمے کے مسئلے سے نمٹنے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے محکموں کے سربراہوں کی 10ویں ایس سی او میٹنگ 8؍نومبر 2019 کو نئی دلی میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کی۔

جناب شاہ کے علاوہ  ایس سی او رکن ممالک  کےہنگامی حالات کی روک تھام اور ان کے خاتمے  سے متعلق محکموں کے وزراء اور سربراہان، اسلامی جمہوریہ پاکستان اور جمہوریہ تاجکستان کے سفارتی مشنوں  کے نمائندوں  اور  ایس سی او سکریٹریٹ  نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔

وفد کے سربراہوں نے ایس سی او  رکن ممالک میں رونما ہونے والے بڑے ہنگامی حالات اور ان سے اخذ کردہ نتائج  سے متعلق  رپورٹیں پیش کیں۔ انہوں نے  ایس سی او فریم ورک کے اندر  ہنگامی حالات کی روک تھام اور ان کے خاتمے میں مستقبل میں امداد باہمی  پر تبادلۂ خیالات بھی کئے۔

ان رپورٹوں کی بنیاد پر فریقوں نے ہنگامی صورتحال کی روک تھام  کے شعبے میں امداد فراہم کرنے اور امداد باہمی کو مضبوط کرنے سے متعلق اپنی مشترکہ کوششوں میں تیزی لانے کی ضرورت پر اتفاق رائے ظاہر کیا۔ انہوں نے تنظیم کے فریم ورک میں ہونے والے سمجھوتوں کے نفاذ میں اپنے باہمی تعاون کو مسلسل فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی۔

فریقوں نے 19-2018 میں منعقد مشترکہ پروگراموں کے نتائج پر گفت و شنید کی اور 21-2020 میں ہنگامی راحتی امداد سے متعلق  بین حکومتی ایس سی او معاہدے کے نفاذ کے ایکشن پلان کو منظوری دی۔ یہ ایکشن پلان ایس سی او رکن ممالک میں ہنگامی حالات کی روک تھام اور ان کے خاتمے سے نمٹنے میں مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے میں مددگار ہوگا۔ میٹنگ کے بعد ایس سی او رکن ممالک کے ہنگامی حالات  کی روک تھام اور ان کے خاتمے سے متعلق محکموں کے سربراہوں نے ایک پروٹوکول پر دستخط کئے۔

میٹنگ ایک نتیجہ خیز اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئی۔ایس سی او رکن ممالک نے نئی دلی میں ایس سی او رکن ممالک کے جوائنٹ اربن ارتھ کوئک سرچ اینڈ ریسکیوایکسرسائز 2019 کی کامیاب میزبانی کے لئے ہندوستان کی کوششوں کی ستائش کی۔ فریقوں نے حاصل کردہ نتائج سے اظہار اطمینان کیااور میٹنگ کے شاندار انعقاد کے لئے ہندوستان کا اظہار تشکر کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More