16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہولی کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے ہولی کے موقع پر اپنے ہم وطنوں کو ہولی کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ:

 ‘‘ہولی کے مبارک موقع پر میں اپنے تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔رنگوں کا تہوار ہولی ہمارے سماج میں بھائی چارے کا جشن ہے۔یہ تہوارہمیں آپسی اتحاد ،ایکتا اور  بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔

مجھے پورا بھروسہ ہے کہ خوشی کے اس دن سے اندرون ملک اور بیرون مقیم تمام ہندوستانیوں کو یقیناً تحریک ملے گی اور وہ دوستی کے رشتوں کو مزید مستحکم کریں گے۔ علاوہ ازیں اپنی زندگیوں کو  خوشیوں اور امیدوں سے بھر لیں گے ۔ ہولی کے اس موقع پر آئیے ہم سب مل کر اپنے ملک و قوم کے روشن مستقبل کے حصول کے لئے کام کریں’’۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More