20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہومیوپیتھی کے عالمی دن پر آج سائنسی کنونشن کا افتتاح کیا گیا

Urdu News

نئی دہلی، ہومیو پیتھی کے عالمی دن کے موقع پر آج یہاں آیوش کی وزارت  میں سکریٹری  ڈاکٹر ویدیاراجیش کوٹیچا نے  ایک دو روزہ کنونشن کا افتتاح کیا۔ ہومیوپیتھی کے بانی  ڈاکٹر  کرشچن فریڈرِک سیمول ہین مین کے یوم پیدائش پر  ہومیو پیتھی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ ہومیو پیتھی کی مرکزی کونسل میں بورڈ آف گورنر کے چیئرمین  جناب نیلنجل سانیال اور  شری تریدانڈی چنا رامانوجا جی یار سوامی جی  نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ برطانیہ میں ہومیو پیتھی کی فیکلٹی کے صدر  ڈاکٹر گیری اسمتھ اور  ایل ایم ایچ آئی  (انٹرنیشنل)  کے صدر ڈاکٹر الوک پاریکھ نے بھی  ڈاکٹر ہین مین کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 ڈاکٹر کوٹیچا نے اپنے افتتاحی خطاب میں  آیوش کے شعبے میں  تحقیق کے ذریعے  سائنس اور  روایت کے درمیان  خلیج کو پر کرنے  کی وزارت کی کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت  مخصوص تحقیق کے ذریعے  ہومیو پیتھی  کو جواز فراہم کرنے  ، اس کی تیاری میں اضافہ کرنے  اور  پیداوری  معیارات قائم کرنے کے ساتھ ساتھ  ہومیو پیتھی کے کالجوں  میں  معیاری تعلیم  کو یقینی بنانے کے لئے  پوری طرح  عہد بستہ ہے۔ انہوں نے  آیوش کی وزارت کے تحت اسکیموں کے بارے میں بھی بتایا جو  ہومیو پیتھی کے فروغ کے لئے  امداد اور تحریک  فراہم کرتی ہیں۔ ان میں  مرکزی سیکٹر کی اسکیم  ، ایکسٹرا-میورل ریسرچ اور کونسل کے ذریعے انٹرا میورل ریسرچ وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے  ہومیو پیتھی کو بھروسہ مند بنانے کے لئے  ہومیو پیتھی کی مصنوعات کا تحفظ ، معیار کا کنٹرول اور   فراہمی  پرزور دیا۔

 سی سی آر ایچ کے ڈائریکٹر جنرل  ڈاکٹر راج کمار منچندا  نے  اپنے  خیر مقدمی خطبے میں  تعلیم کو  تحقیق سے منسلک کرنے اور  نوجوان  ذہنوں  کی  بامعنیٰ تحقیق  کے لئے  پرورش کرنے اور   پریکٹس کی سیٹنگ میں  منظم  دستاویز تیار کرکے  کلینکل اعداد وشمار  تیار کرنے کی ضرورت  پر زور دیا۔

اس موقع پر آیوش کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری  جناب روشن جگی نے کہا کہ  سائنس دانوں اور  تعلیم فراہم کرنے والوں کے درمیان  تال میل  کے  نظام  کی نشان دہی  اور قیام کے لئے  تعلیم اور  تحقیقی ماحول  کے درمیان  ربط پیدا کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے  جون 2014 میں  انڈر گریجویٹ  طلباء کے لئے   ہومیو پیتھی میں مختصر مدت کی اسٹوڈنٹ شپ  اسکیم  (ایس ٹی ایس ایچ)  کا آغاز کرنے کے لئے  کونسل کی کوششوں کی ستائش کی اور  ایم ڈی کے طلباء کے لئے  سی سی آر ایچ  اسکالر شپ اسکیم  کی  صلاحیت سازی  کو   طلباء میں تحقیق کی صلاحیت  کی حوصلہ افزائی کی جانب  اہم قدم قرار دیا۔

آیوش کی ڈائریکٹوریٹ ،  چنڈی گڑھ انتظامیہ کے ساتھ   وبائی بیماریوں ، جیسے ڈینگو اور انفلوئنزا، چکن گنیا ، ٹی بی اور  دیگر متعدی بیماریوں پر  تحقیق کے لئے  اور  حیدرآباد  کے رامنتھا پور میں   جے  ایس پی ایس  گورنمنٹ ہومیو پیتھک میڈیکل کالج  کے ساتھ  کلینکل ریسرچ کے لئے مفاہمت ناموں کا    بھی تبادلہ  کیا گیا۔

افتتاحی اجلاس کے دوران  ’’سووینر آف کنونشن‘‘  ، ہومیو پیتھی  – سائنس  آف جینٹل ہیلنگ پر ایک ڈوزیئر ، ایک کافی ٹیبل بک سی سی آر ایچ کے ذریعے  ماہرین کے اتفاق  رائے سے تیار کردہ  15 مزید  بیماریوں کے لئے  ’’اسٹینڈرڈ ٹریٹمنٹ گائڈ لائنس‘‘  کا بھی اجراء کیا گیا۔ اس کے علاوہ  ’’سی سی آر ایچ  آرکائیوز آن ہومیو پیتھی ‘‘  کا بھی  باضابطہ آغاز کیا گیا جو  ہومیو پیتھی  پر  ہر قسم کی معلومات کی ایک  ڈیجیٹل  ریپوزیٹری  ہے اور جس میں  دنیا بھر کا ہومیو پیتھی سے متعلق اہم لٹریچر موجود ہے۔

ڈاکٹر کوٹیچا نے ہومیو پیتھی  ریسرچ کے شعبے میں  تعاون  دینے والوں  کی ہمت افزائی کے لئے سی سی آر ایچ  کے ذریعے شروع کئے گئے  ایوارڈ بھی پیش کئے۔  ڈاکٹر   رمن لال پی پٹیل کو  بہترین  پریکٹشنر کے لئے  لائیف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ  سے  نوازا گیا۔ ڈاکٹر پٹیل  بھارت چھوڑو تحری کے ایک سرگرم  رُکن  رہے ہیں اور  کینسر کے مریضوں کا علاج کرنے کا ان کا 50 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ بہترین معلم  کے لئے  لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ  2019  ڈاکٹر روی ایم نائر  کو دیا گیا جنہوں نے  ہومیو پیتھی کے شعبے میں  مسلسل  55 سال سے زیادہ  مدت تک  پریکٹس کی ہے ، ہومیو پیتھی کی تعلیم دینے اور  تحقیق میں  شامل رہے ہیں۔ بہترین  تحقیق کار  کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوار ڈ پروفیسر ڈاکٹر  کنجکشا  گھوش  کو دیا گیا جو  ایک مشہور  طبی سائنس داں اور  ممبئی کے  آئی سی ایم آر کے  ریٹائرڈ ڈائریکٹر ہیں ۔ ہومیو پیتھی میں  بہترین تحقیقی   پیپر  کا ایوارڈ برائے 2019  ڈاکٹر تپس کُندو کو  ایک کثیر مرکزی مطالعے کے لئے  دیا گیا ہے جس میں  ہومیو پیتھی کی ادویات کے ذریعےدرد میں کمی  پر  پیپر تیار کیا گیا ہے۔ ادویات کی تحقیق کے لئے بہترین ریسرچ پیپر کا ایوارڈ محترمہ  مون مون سنہا  کو  جاپانی بخار کے وائرس سے نمٹنے کے لئے  بیلاڈونا -200 سی  اور  چیک ایمبریو میں  وائرل کو کم کرنے  کے لئے ان کے تعاون  پر  بہترین  تحقیقی پیپر  کا ایوراڈ دیا گیا۔ ہومیو پیتھی میں  کلینکل ریسرچ کے لئے  ’’نوجوان  سائنس داں ایوارڈ 2019 ‘‘ ڈاکٹر پونم ہیما بندو اور ڈاکٹر  منمن کولے  کو دیا گیا۔ ہومیو پیتھی میں ادویات کی تحقیقات کے لئے  نوجوان سائنس داں ایوارڈ  ڈاکٹر شلیندر کے سکسینہ کو  دیا گیا  اس کے علاوہ  وائس ڈین اور پروفیسر ، سی ایف اے  آر  ، کنگ جورج میڈیکل یونیورسٹی لکھنؤ کو دیا گیا۔ ہومیو پیتھی میں  نوجوان سائنس داں برائے  لٹریری ریسرچ  ڈاکٹر دویا تنیجا کو دیا گیا۔ بہترین ٹریچر کا ایوارڈ  اڈیشہ کے بھوبنیشور میں  ڈاکٹر ابھن چندر ہو میو پیتھک میڈیکل کالج  اینڈ ہوسپٹل  کے سابق پرنسپل  پروفیسر لکشمی کانت  نندا کو دیا گیا۔ انہیں 40 سال سے زیادہ ٹیچنگ کا تجربہ ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More