14.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہوم ایکسپو انڈیا 2019 کا آغاز

Urdu News

نئی دہلی، کا ہوم ایکسپو انڈیا کاآٹھواں ایڈیشن آج گریٹر نوئیڈا کے انڈیا ایکسپو سینٹر اور مارٹ میں شروع ہوگیا ہے۔دستکاری کے لئے ایکسپورٹ پرموشن کونسل نے اس تین روزہ نمائش کااہتمام کیا ہے۔

مخصوص نمائش کار، پریمیم پروڈکٹس اور مدعو کئے گئے خریدار اس سال کے ہوم ایکسپو کی توجہ کامرکز ہیں۔امریکہ، یورپ، ارجٹینا، برازیل، چلی، کولمبیا، متحدہ عرب امارات، لبنان، ایران، نائیجریا، گھانا، جنوبی افریقہ، ویتنام اور رومانیہ سمیت 50 سے زیادہ ملکوں کے خریدار اس ہوم ایکسپو(نمائش) میں آئیں گے۔

ہوم ایکسپو انڈیا میں زیادہ سے زیادہ جن شعبوں کا احاطہ کیاجارہا ہے ان میں فرنیچر، کپڑا، ٹیکسٹائل، فلورننگ، ہوم ڈیکوریشن(گھریلو سجاوٹ کے سامان) وغیرہ شامل ہیں۔مستقل مارٹس میں 50کمپنیاں کئی زمروں میں اپنے اپنے کلکشن کی نمائش کریں گی۔ جدید طرز کے انڈیا ایکسپو سینٹر اور مارٹس میں ان کلکشن کی نمائش 16 سے 18اپریل تک ہوگی۔

ہوم ایکسپو

 انڈیا کے دوران شمال مشرقی خطے کا ایک موضوعی ڈسپلے اور دیگر فنکار مہمانوں کی توجہ کامرکز ہوں گے۔

فرنیچر اور لوازمات کی برآمدات میں تقریباً27.13 فیصد،گھر میں استعمال ہونے والی چیزیں اور سجاوٹی سامان کی برآمدات میں 15.19 فیصد، ہوم فرنیشنگ ، فلورننگ اور گھریلو ٹیکسٹائل  کی برآمدات میں 6.3 فیصد کا پچھلے سال اضافہ ہوا۔2018-19 کے دوران دستکاری کی برآمدات 26590.25 کروڑ روپے تھی۔ اس طرح پچھلے سال کے مقابلے اس سال اس کی برآمدات میں 15.46 فیصد کااضافہ درج کیاگیا۔

ایکسپورٹ پرموشن کونسل فار ہینڈی کرافٹس(ای پی سی ایچ) ہندوستان میں دستکاری کے لئے ایک نوڈل ایکسپورٹ پرموشن باڈی ہے اور وہ دستکاری کی تجارت کو تقویت دینے کے مقصد کے ساتھ ایک اہم رول ادا کرتی ہے  اور ایک قابل بھروسہ سپلائر کی حیثیت سے عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی ساکھ بھی پیش کرتی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More