17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہووتزر اور کے-9 وجرتوپ بھارتی فوج میں شامل

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستانی فوج کی حملہ آور صلاحیت بڑھانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتا رمن نے، آج ایم 777اے 2الٹرالائٹ ہووتزر اور کے-9وجرتوپ اور 6×6کامپیکٹ گن ٹریکٹر کو قوم کے نام وقف کیا۔ اس موقع پرناسک کے دیولالی واقع فیلڈ فائرنگ رینج میں خصوصی تقریب کاانعقاد کیاگیا۔ اس تقریب میں وزیر مملکت برائے دفاع ڈاکٹر سبھاش راؤ بھامرے، بری فوج کے سربراہ بپن راوت، بھارتی فوج اور وزارت دفاع اعلیٰ حکام، دفاعی سازو سامان صنعت کے نمائندگان اور امریکہ اور جنوبی کوریا حکومتوں کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

155 ایم ایم والی انتہائی ہلکی ہاوز توپیں، بھارت اور امریکہ کے مابین ہوئے دفاعی خرید سمجھوتے کے تحت حاصل کی گئی ہیں۔ انہیں بی اے ای نظام کے تحت مہندرا ڈیفنس کمپنی کے تعاون سے ملک میں اسمبل کیا جائے گا۔ ان توپوں کی سب سے بڑی خاصیت ان کا بے حد ہلکا ہونا ہے، جس سے انہیں کسی بھی طرح کی جغرافیائی حالات میں آسانی سے ادھر ادھر لے جایا جاسکتا ہے۔

155ایم ایم؍52کیلیبر کی 10 کے-9 وجر توپوں کی پہلی کھیپ جنوبی کوریا کی ہان واٹے کوئن کمپنی سے نصف تیار صورت میں برآمد کی گئی ہیں۔ انہیں ملک میں ایل اینڈ ٹی کمپنی کے تعاون سے تیار کیا جائے گا۔باقی 90 توپیں جنوبی کوریا کے تکنیکی تعاون سے ملک میں ہی بنائی جائیں گی۔ ان توپوں کے ہندوستانی توپ خانے میں شامل ہونے سے فوج کی حملہ آور صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

ان توپوں کے ساتھ ہی ملکی تکنیک سے تیار 6×6فیلڈ کامپیکٹ گن ٹریکٹر کو بھی آج توپ خانے میں باقاعدہ طورپر شامل کرلیا گیا ہے۔ یہ ٹریکٹر اشوکا لے لینڈ کمپنی نے بنائے ہیں۔ یہ ٹریکٹر وقت کے ساتھ پرانے ہوچکے آرٹلری گن ٹوئنگ وہیکل کی جگہ لیں گے۔

مذکورہ ہتھیاروں کو توپ خانے میں شامل کئے جانے کے موقع پر فوج کی مختلف توپوں اور دیگر جنگی نظاموں نے بھی اپنی شاندار جنگی سہولیات کا مظاہرہ کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More